کارآمد گھریلو نسخے

بنتِ فضل

میتھی کے بیجوں سے بنائے گئے جوشاندے سے غرارے کرنا گلے کی عام خراش دور کرنے کا عمدہ ٹوٹکا ہے۔ جو شاندہ بنانے کے لیے ایک لیٹر پانی میں دوچمچ میتھی کے بیچ ڈال کر ہلکی آنچ پر آدھ گھنٹہ پکنے دیں۔ بعد ازاں کمرے کے درجہ حرارت میں پانی ٹھنڈا کر کے چھان لیں۔ تیار شدہ جوشاندے کے غرارے کیجئے۔
میتھی کے پتوں کا جوشاندہ منہ کے زخم مندمل کرنے کا عمدہ علاج ہے۔ مٹھی بھر پتے ایک گلاس پانی میں ابالیے اور اس سے غرارے کیجئے۔
کھانسی، نمونیہ انفلوئنزا، ناک کی سوزش اور نزلہ وغیرہ کے ابتدائی مراحل میں سانس کی نالیوں میں سوزش جنم لیتی ہے۔ یہ تکلیف رفع کرنے کے لیے میتھی کی چائے مؤثرہے۔ اس سےپسینے کا اخراج اور زہریلے مادوں کا خاتمہ ہوتا ہے نیز بخار کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے۔
روزانہ چار پیالی چائے پینا بہتر ہے۔ حالت بہتر ہونے پر چائے بتدریج کم کرتے جائیے۔ ذائقہ بہتر بنانے کے لیے لیموں کا رس چند قطرے ملالیں لیکن دورانِ علاج کوئی دوا یا خوراک نہ لیں کیونکہ فاقے کی وجہ سے سانس کاعمل بہتر ہوتا ہے۔ چند دن علاج سے نظام تنفس درست حالت میں آ جائے گا۔
ادرک کی چائے بھی درج بالا فوائد رکھتی ہے۔ تھوڑی سی ادرک پانی میں ابالیے اور پھر اس میں تھوڑا سا شہد ملا کر پانی پی لیجیے۔ دن میں دو بار یہ چائے پینا مفید ہے۔
چہرے کے کیل مہاسے
بلوغت کے آغاز میں نوجوان لڑکے لڑکیاں اس مسئلے کے ہاتھوں سخت تنگ ہوتے ہیں۔ انھیں دور کرنے کے لیے درج ذیل گھریلو ٹوٹکے کام میں لائیے:
lدھنیے کا رس ایک چمچی، ہلدی ایک چٹکی ملا کر کیل، پھنسیوں اور مہاسوں پر باقاعدگی سے لیپ کیجیے۔ جلد یا بدیر ان کا خاتمہ ہوجائے گا۔
lدارچینی کا سفوف آدھی چمچی میں لیموں کا رس چند قطرے ملائیے اور لیپ کیجیے، نسخے کا باقاعدہ استعمال کیل مہاسے دور کرتا ہے۔
lتازہ پودینے کا رس رات کو چہرےپر لگائیے، یہ کیل پھنسیاں ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی خشکی بھی دور کرتا ہے۔ یہی رس کیڑوں کے کاٹنے والی جگہ، ایگزیما، خارش اور جلد کی سوزش پر لگانا بھی مفید ہے۔
lکیل ، مہاسوں پر لہسن کی تریاں چھیل کر رگڑئیے، نشان چھوڑے بغیر تحلیل ہوجائیں گے۔ یہ عمل دن میں متعدد بار کیجیے۔ لہسن کا بیرونی استعمال داغ دھبے اور جھائیاں بھی دور کرتا ہے۔
lسنگترے کا خشک چھلکا بھی اس مسئلے کا شافی حل ہے۔اسے پانی کے ساتھ کسی پتھر پر اچھی طرح رگڑ لیجیے اور پھر کیل، مہاسوں اور پھنسیوں پر لگائیے۔ یہ مرہم بناتے وقت بارش کا پانی استعمال کریں، یہ زیادہ مؤثر ہوجاتا ہے۔
رنگ نکھارنا
lذرا سے دودھ میں آدھا لیموں نچوڑیں۔ پھر یہ آمیزہ چہرے اور ہاتھوں پر مل لیں۔ آدھ گھنٹہ بعد دھو ڈالیے۔
lرات کو سونے سے پہلے تازہ لیموںسے چہرے، گردن اور بازوؤں پر مساج کیجیے اور صبح اٹھ کر چہرہ دھولیجیے۔ جلد ملائم ہوجائے گی اور رنگ میں بھی نکھار پیدا ہوگا۔ ٹخنوں، کہنیوں وغیرہ پر موجود سیاہ دھبے بھی اس نسخے سے دور ہوسکتے ہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146