تیری مدد کا ہوں میں طلب گار، یا خدا
تو ہی معین، تو ہی مدگار، یا خدا
میںلب کشائے نعرۂ ایاک نستعین
تو پاسدار آیۂ اقرار، یا خدا
یا مومن المھیمن العزیز الجبار، یا خدا
پل پل پناہ ہے تری درکار، یا خدا
تو مستعان و مستغاث و مستجیب ذات
مین زار و زبوں، لاغر و ناچار، یا خدا
میںبندۂ در نالہ کش و ناصیہ فرسا
تو خیر الراحمین، یا غفار، یا خدا
اپنے پہاڑ جرم کو رائی نہ کیوںکہوں
الطاف سے ہے تیرے سروکار، یا خدا
ہے واسطہ تجھے تری قدرت کا یا قدیر
ہو جاؤں مین بھی شامل ابرار یا خدا
از بس کہ تو ہی ہے فقط مولا و دستگیر
مشکل کشا و یاور و مختار یا خدا