عن عبد الله بن مسعود قال إن هذا القرآن مأدبة الله، فاقبلوا مأدبته ما استطعتم، إن هذا القرآن حبل الله، والنور المبين، والشفاء النافع، عصمة لمن تمسك به، ونجاة لمن اتبعه، لا يزيغ فيستعتب، ولا يعوج فيقوّم، ولا تنقضي عجائبه، ولا يخلق من كثرة الرد۔
(المنذری بہ حوالہ مسندک)
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے فرمایا: قرآن اللہ تعالیٰ کا بہترین خوان ہے، جس طرح مادی غذا کے بغیر انسان کا جسمانی وجود برقرار نہیں رہ سکتا اسی طرح روحانی غذا کے لیے اللہ نے غذائی سامان فراہم کیا ہے، اسی طرح اس نے روحانی وجود برقرار رکھنے کے لیے اپنے ہدایت نامہ کی شکل میں یہ قرآن بھیجا ہے، جو لوگ جتنا زیادہ اس روحانی غذا سے استفادہ کریں گے ان کی روحانی تربیت زیادہ ہوگی۔
تشریح:
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے قرآن کو ”اللہ کا دسترخوان“ کہہ کر بڑی اہم بات کہی ہے، جس طرح مادی غذا کے بغیر انسان کا جسمانی وجود برقرار نہیں رہ سکتا اور اس کی بقا کے لیے اللہ نے غذائی سامان فراہم کیا ہے، اسی طرح اس نے روحانی وجود برقرار رکھنے کے لیے اپنے ہدایت نامہ کی شکل میں یہ قرآن بھیجا ہے، جو لوگ جتنا زیادہ اس روحانی غذا سے استفادہ کریں گے ان کی روحانی تربیت زیادہ ہوگی۔





