لمحۂ فکریہ

عائشہ بنت امان اللہ (ممبئی)

آج خواتین اپنے آپ کو سلیم اور فٹ دیکھنے کی خواہش میں روئی کا گولا تک کھانے کے لیے تیار ہیں۔ جو ان کے معدے کے لیے نقصان دہ ہے۔ لیکن فلم اداکارہ کی طرح دکھائی دینے کی خواہش اور لوگوں کے تعریفی جملے سننے کے لیے جو کھانے کی چیز نہیں، اس کو بھی کھانا گوارہ ہے۔

اگر مسلمان عورتیں پانچوں وقت نماز اچھی طرح رکوع اور سجدے کے ساتھ پڑھیں، کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں، پرخوری سے بچیں، ہر وقت منہ چلاتے رہنے سے پرہیز کریں۔ کھانا بھوک لگنے پر ہی کھائیں اور جب کچھ بھوک باقی ہو تو اٹھ جائیں، بھوک سے زیادہ ہرگز نہ کھائیں۔ نبیؐ کا ارشاد ہے:

’’مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔‘‘ (ترمذی)

اگر مسلمان عورتیں مندرجہ بالا باتوں پر عمل کریں تو ان کے لیے فائدہ مند ہے۔

ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ جسم خدا کی امانت ہے، جس کو ایک دن مٹی میں مل جانا ہے۔ مرنے کے بعد کی زندگی ہی اصل زندگی ہے۔ یہ دنیا چند روزہ ہے۔

ابھی بھی وقت ہے۔ دنیا میں خوب صورت دیکھنے کی فکر کے ساتھ ساتھ آخرت کی فکر بھی کریں، اپنے اعمال کو خوب صورت بنانے کی کوشش کریں۔ ع

چوکھٹے قبر کے خالی ہیں انہیں مت بھولو

جانے کون سی تصویر لگا دی جائے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146