تیز پتہ [ایک مسالہ جو بہت سی بیماریوں میں دوا بھی ہے]

ماخوذ

تیز پتہ ایک درخت کا پتہ ہے جو ہمارے یہاں گرم مسالے کے ساتھ کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ کھانے میں استعمال کے فوائد کے علاوہ کئی صورتوں میں یہ پتہ تیر بہ ہدف دوا کے طور پر بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ کیوں کہ ہر گھر میں عام طور پر یہ موجود رہتا ہے اس لیے ایمر جنسی دوا کے طور پر بھی اور عام حالات میں بھی اس کا استعمال اچھے نتائج کا حامل ہے۔ ذیل میں اس کے طبی فائدے درج کیے جاتے ہیں:

٭ پیٹ میں کیڑے یا مروڑ کی صورت میں تیز پتہ کا کاڑھا تیر بہ ہدف علاج ہے۔ کاڑھا بنانے کے لیے دو کپ پانی میں دو تیز پتے اور چٹکی بھر ہینگ اتنا ابالیں کہ پانی آدھا رہ جائے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد چھان کر پی لیں۔

٭ سر درد میں تیز پتہ جادوئی اثر رکھتا ہے۔ اس کا سفوف بنا کر پانی میں ملائیں اور پیشانی پر لیپ کریں۔

٭ اگر دانتوں میں کیڑا لگ رہا ہے یا پیلے پن کی شکایت ہے تو تیز پتہ اس بیماری میں آپ کے لیے کارآمد ہے۔ اس کا سفوف بطور منجن دن میں دو مرتبہ دو منٹ تک دانتوں پر رگڑیں۔

٭ تیز پتہ کا تیل بازار میں دستیاب ہے۔ اس کی مالش جوڑوں کے درد میں راحت دیتی ہے۔

٭ کھانے میں اس کا پابندی سے استعمال قوت ہاضمہ کو بڑھاتا ہے۔ نیز دل کے حملہ کے امکانات کو کم کرتا ہے۔

٭ بالوں میں روسی سے اگر پریشان ہیں تو چار پانچ پتے بالٹی میں ڈال کر آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں اور اس پانی سے بالوں کو دھوئیں۔ اللہ نے چاہا تو بالوں کو روسی سے نجات مل جائے گی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146