فش کباب
بڑی مچھلی: ایک کلو
بیسن: ایک پاؤ
دہی: ایک پاؤ
مرچ سرخ: ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ: ایک چائے کا چمچ
ادرک: ایک ٹکڑا
لہسن: ایک جوا
نمک: حسب ذائقہ
ترکیب:
مچھلی کے کانٹے نکال کر اس کے قتلے (ٹکڑے) کر کے اچھی طرح دھولیں پھر نمک ملا کر دس منٹ تک رکھ دیں۔
اس کے بعد ایک بار پانی سے دھولیں۔ پھر اوپر کے مصالحے پیس کر اس میں آدھا مصالحہ دہی میں ملا کر مچھلی کے ٹکڑے کو گودھ کر مل دیجیے اور پندرہ بیس منٹ رکھ کر چھوڑیے۔ پھر آدھا بچا ہوا مصالحہ اور سارا بیسن اس میں شامل کر کے مچھلی کے ٹکڑوں میں لگائیں، پھر گھی یا تیل میں تل لیں گرمگرم چٹنی، کیچپ وغیرہ کے ساتھ سرو کریں۔
پنیر قورمہ
ضروری اشیاء:کاٹیج چیز (کیوبز کاٹ لیں):۲۵۰ گرام
ٹماٹر: چار عدد
پیاز: تین عدد
ادرک: ایک انچ کا ٹکڑا
ہری مرچیں: دو عدد
کھویا: ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
گھی: دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
ٹماٹر پیاز، ادرک اور ہری مرچوں کو گرائیڈر میں گرائنڈ کر کے پیسٹ بنالیں۔ کھوئے کو بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔ سوس پین میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز، ٹماٹر اور مرچوں کا پیسٹ ڈال کر چمچہ چلائیں جب گھی مصالحہ سے الگ ہوئے تو اس میں کھویا ڈال کر ہلکی آنچ پر دو منٹ تک پکائیں، اب اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک شامل کر کے چمچہ چلائیں۔ اس کے بعد اس میں پنیر کے کیوبز اور آدھا کپ پانی ڈال کر گریوی کے گاڑھے ہونے تک پکائیں۔ مزیدار پنیر قورمہ تیار ہے۔ سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔
مٹر کوفتے
بیف یا مٹن: آدھا کلو
پیاز: ایک (درمیانی سائز
ادرک/ لہسن: ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
چنا پاؤڈر (بھنا): آدھا چائے کا چمچ
نمک: آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا، پودینہ، مرچیں (باریک کٹے ہوئے) حسب ضرورت۔
گریوی کے اجزاء:
پیاز: (براؤن) آدھا کپ
تیل: تین کپ
نمک: ایک چائے کا چمچ
مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر : (باریک کاٹ لیں ایک عدد
لہسن،ادرک پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ
دہی: آدھا کپ
تازہ مٹر: (کچل لیں) ایک کپ
ترکیب:
تیل (تین چمچ) گرمکرلیں اوراس میں مٹر فرائی کر کے رکھ لیں۔ دوبارہ تیل (آدھا کپ) گرم کریں اور اس میں فرائی کریں، ادرک لہسن، ٹماٹر، پیاز اور سیزننگ کے تمام اجزاء مع آدھا کپ پانی کے۔ اب ڈھکن ڈھانپ کر اس پین کو پکنے کو رکھ دیں جب تک کہ تیل اوپر آجائے۔
اب اس آمیزے میں دہی ڈال کر بھونیں، کوفتے کے تمام اجزاء قیمے میں ملا کر گول بالز یعنی کوفتے بنا کر رکھ لیں۔ اوپر کے آمیزے میں کوفتے احتیاط سے ڈال کر آنچ دھیمی کر کے دس منٹ کے لیے پکائیں۔ پھر اس میں مٹر اور ایک کپ پانی ڈال کر پندرہ منٹ کے لیے دھیمی آنچ پر پکائیں اور خوشبو آنے پر ہرا دھنیا، پودینہ اور مرچوں سے گارنش کرلیں۔
مٹین ویجی سوپ
اجزاء:
گوشت کی یخنی: آٹھ کپ
گاجر: دو عدد
ٹماٹر: دو عدد
ہری پیاز: دو عدد
لہسن پاؤڈر: پاؤ چھوٹا چمچہ
لوکی: سو گرام (بڑے ٹکڑے کاٹ لیں)
سرکہ: دو بڑے چمچے
سویا سوس: دو بڑے چمچے
چلی سوس: ایک بڑا چمچہ
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ضرورت
ہرا دھنیا: سجانے کے لیے
ترکیب:ایک سوس پین میں گوشت کی یخنی، گاجر، لوکی ڈال کر پکائیں۔ جب گاجر اور لوکی گل جائے تو اس میں ٹماٹر، لہسن پاؤڈر، نمک ہری پیاز، سویا سوس، سرکہ اور چلی سوس ڈال کر پندرہ بیس منٹ تک درمیانی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر پکائیں۔ آخر میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور سرونگ باؤل میں نکال کر ہرے دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔
گاجر کی کریم سوپ
اجزاء:
گاجر: ۵۰۰ گرام
پیاز: ایک عدد (درمیانی سائز کے ٹکڑے
لہسن: ایک عدد
نمک : حسب ضرورت
مکھن: ایک چھوٹا چمچہ
کریم: ایک کپ
چکن یخنی: ایک کپ
سفید مرچ پاؤڈر : آدھا چھوٹا چمچہ
چلی سوس: ایک بڑا چمچہ
ترکیب:گاجر دھوکر کاٹ لیں، ایک فرائنگ پین میں مکھن میں پیاز اور لہسن بھونیں پھر گاجر ڈال کر فرائی کریں۔ اب دو کپ پانی ڈال کر گاجر کو گلا لیں اور بلینڈر میں پیس لیں
اب یخنی میں گاجر کا مکسچر نمک، مرچ ڈال کر پکائیں۔ سوپ گاڑھا ہو جائے تو چلی سوس ڈالیں اور آدھی کریم مکس کر کے ڈش میں نکال لیں اوپر سے کریم ڈال رک پیش کریں۔
فرائیڈ چکن
اجزاء:
مرغی : ایک عدد (بارہ عدد ٹکڑے کر کے)
ثابت لال مرچیں : چھ عدد
سرکہ : ایک بڑا چمچہ
سویا ساس : چار چھوٹے چمچے
بادیہ خطائی کے پھول: دو یا تین عدد
دار چینی : ایک ٹکڑے
ادرک لہسن : دو بڑے چمچے باریک کٹے ہوئے
پیاز : چوکور کٹا ہوا ایک عدد
تیل : چارکپ
کارن اسٹارچ اور چینی دو دو چھوٹے چمچے۔
ترکیب:
چکن کو ڈیپ فرائی کر کے ہلکا سنہری کرلیں۔ دوسرے پین میں چھ بڑے چمچے اسی تیل میں سے لے کر گرم کر کے ادرک، لہسن، پیاز، بادیہ خطائی، دار چینی، لال ثابت مرچیں ڈال کر فرائی کریں اور پھر چکن کے ٹکڑے بھی ڈالیں ساتھ ہی چینی، سویا ساس اور سرکہ بھی ڈالیں۔ ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہونے کے بعد تیل چھوڑنے لگے تو کارن اسٹارچ تھوڑے سے پانی میں گھول کر ہلائیں اور گریوی کو خشک کرلیں۔ کھلی ڈش میں ڈال کر اطراف میں کھیرے کے پھول بنا کر سجائیں۔lll