آپ کا ڈرائنگ روم آپ کے گھر میں ایک ایسی جگہ ہے کہ جسے ہر مہمان سب سے پہلے دیکھتا ہے اور اس سے گھر کے مالک کے بارے میں رائے کا اظہار کرتا ہے کہ اس کی پسند کس طرح کی ہے اور اسی کی خوبصورتی میں کتنا اضافہ کر سکتا ہے۔ مناسب اور اچھی طرح سے سجے ہوئے کمرے آرام دہ اور پرسکون ماحول مہیا کرتے ہیں۔ آج کے زمانے میں زندگی بہت مصروف ہو گئی ہے کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ گھر کو اچھی طرح سے سجائے اور اس طرح کا انتظام کیا جاتا ہے کہ ان کے گھر آنے والے مہمانوں پر اچھا اثر پڑے۔ لہذا مختلف سجاوٹی طریقوں کا تجربہ کیا جاتا ہے۔
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ایسا کرنا مشکل کام ہے۔ تو میں آج آپ کو بتاتی ہوں کہ ایسا کرنا ہرگز مشکل کام نہیں ہے۔ بس تھوڑی سے توجہ سے آپ اپنے ڈرائنگ روم کو خوبصورت اور دلکش بنا سکتے ہیں۔ کہ آپ کے گھر آنے والے مہمان آپ کے کمرے کی سجاوٹ کو دیکھ کر داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں۔ زیادہ تر لوگ کم وقت میں اپنے کمرے کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔ اور وہ اس طرح کے خیالات کی تلاش میں رہتے ہیں جن سے کم وقت میں وہ اپنے کمرے کو خوبصورت بنا سکیں۔ ان کی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے آج میں خیالات کا کچھ مجموعہ لائی ہوں جو ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ تو آئیں دیکھتے ہیں۔
1۔ سب سے پہلے آپ یہ دیکھیں کہ آپ کا کمرہ وسیع کیسے ہوسکتا ہے۔ کیونکہ ایک چھوٹا کمرہ سجانا بہت مشکل کام ہے۔ اپنے کمرے کو خوبصورت، سجیلا، دلکش، آرام دہ، پرسکون اوررومانوی بنانے کے لیے یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔ ایک بڑے کمرے میں آپ سجاوٹی اشیا کو پسندیدہ انتخاب کے طور پر استعمال کر کے سجاوٹ اور اپنے مہمانوں پر اچھا اثر ڈال سکتے ہیں۔
2۔ اگر آپ کا کمرہ چھوٹا ہے تو اس میں شیشے کا استعمال کریں۔ یہ وسیع / بڑی جگہ کے تاثرات کی عکاسی کرتا ہے اور شیشے کی وجہ سے روشنی کا بھی مناسب انتظام ہو جاتا ہے۔ شیشوں کے استعمال سے کمرے اور قدرتی روشنی کے درمیان کوئی آڑ نہیں ہے۔ گلاس/شیشے کا استعمال کمرے کو روشن، خوبصورت اور سجیلا بنا دیتا ہے۔
3۔کمرے کی آرائش، فرنیچر،دیوار کی آرائش،روشنی کا انتظام، ٹیلی ویڑن اور سجاوٹ کے لیے خوبصورت آرائشی اشیاء کا استعمال اور ہر چیز کو کمرے میں مناسب جگہ پر رکھنا مہمانوں کی تعریف حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔ چھت سے فرش تک پردوں کا استعمال کریں(چاہے آپ کے کمرے کی کھڑکی بڑی نہ ہو) اس کے ساتھ چھت اور دیواروں کا رنگ کمرے کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ عام بات ہے کہ تمام رنگوں کا امتزاج، نقش و نگار، فرنیچر اور تمام دوسری آرائشی اشیاء کی ترتیب ضروری ہے اور ایسے کمرے قابل تعریف ہوتے ہیں۔
4۔مہمانوں کو اپنے گھر کی طرف متوجہ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ گھر کوخوبصورت فرنیچر اور خوبصورت چیزوں سے سجایا جائے جو انکو ہمیشہ یاد رہ جائیں۔ وہ چیزیں جن کو کم سے کم وقت اور محنت سے ترتیب دیا جا سکے ان کا استعمال بہترین ہے۔ کیونکہ خوبصورت اور دلکش اشیاء کمرے کی سجاوٹ کو مکمل کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کے تمام سجاوٹی اشیاء کا رنگ ملتا جلتا ہو۔ کیونکہ رنگا رنگ سجاوٹی اشیاء جو نظر کو بھا جاتی ہیں خالی جگہوں اور آرائشی کمرے میں تنوع اور خوبصورتی بھر دیتی ہیں۔
5۔لائونج میں جدید قسم کے فرنیچر کا انتخاب آپ کے اچھے ذوق کا پتا دیتا ہے یہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کے اہلخانہ موجودہ رواجوں اور روایات کے عین مطابق سوچ رکھتے ہیں۔ اور آپ کے گھر آنے والے مہمان بھی اس چیز سے متاثر ہوں گے۔ جدید دور میں نت نئے فرنیچر کے ڈیزائنوں کا رواج ذور پکڑتا جا ہے اور ان میں مزید جدت آتی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ آرائشی اشیاء مزید دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ جیسے پھولوں کا گلدان اور صوفہ کمرے کو دلکش بنا دیتا ہے۔ میز بھی بڑی اور دلکش استعمال کی جائے۔
6۔ایک اور بات جو کہ فرنیچر کو منتخب کرتے وقت ذہن میں رکھنی چاہیے وہ یہ ہے کہ آپ کے کمرے کا سائز کتنا ہے۔ بڑے کمروں میں عموماً ہر بڑے سائز کے فرنیچر کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ آسانی سے کمرے میں ترتیب کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کا کمرہ چھوٹا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ فرنیچر اس طرح کا ہو جو زیادہ جگہ نہ گھیرے اس مقصد کے لیے بغیر بازو والے چھوٹے صوفوں کا استعمال مفید ہو سکتا ہے۔
7۔بعض دفعہ صرف ایک چیز جس کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے حتمی ڈیزائن مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے ایک اس طرح کی ایک شاندار لائٹ چاہیے۔یہ جدید ترین نفیس فانوس چھت سے نیچے کی طرف گرتا ہے ایک خوب صورت خاصیت اس سادہ ماحول میں شامل کرتا ہے۔ شام میں یہ بہت شاندار چمک دمک بناتا ہے اور ایک پرجوش آرام دہ اور رومانوی ماحول تخلیق کرتا ہے۔
8۔آپ کے کمرے کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک چیز جس پہ توجہ دینے کی وہ ہے لائونج کی دیواروں کا رنگ آپ اپنے لائونج کی باقی تمام سجاوٹی آرا کے ساتھ اس بات پر بھی غور کریں تو اس کمرے کو تروتازہ اور زیادہ اچھی نظر دینا ممکن ہے۔ کوشش کریں کے اپنے کمرے کے لیے مناسب رنگوں کا انتخاب کریں۔ دھیمے رنگ آپ کے کمرے میں پرسکون ماحول مہیا کرنے کے ساتھ اس کو دلکش اور خوبصورت بناتے ہیں۔ یہ وہ تجاویز ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے لائونج کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔