گھریلو ابٹن جلد نکھارے

؟؟

گیہوں کا ابٹن

اجزاء : گیہوں کا آٹا اور بیسن آدھا آدھا پاؤ، ہلدی ایک تولہ، سنگترے کے خشک چھلکے ایک چھٹانک ، صندل سفید ایک تولہ۔

ابٹن بنانے کا طریقہ:

ترکیب: سب اشیاء کو باریک پیس کرآٹے میں ملا لیں اور کسی کھلے منہ کی شیشی میں رکھ دیں ہر روز تھوڑا سا اْبٹن لے کر پانی یادودھ میں شامل کرکے لئی سی بنالیں اور چکنائی کیلئے سرسوں کا تیل یابالائی شامل کر لیں اور چودہ منٹ تک خوب ملیں۔ دوران خون کی تیزی سے آپ کا چہرہ تمتمااٹھے گا دو ہفتے بعد آپ اپنے چہرے میں حیرت انگیز تبدیلی پائیں گی اور کسی کریم کے استعمال کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

کھیرے کا فیشل ماسک:

اجزاء : کھیرا ایک عدد، لیموں کا رس، شہد اور عرق گلاب ایک ایک کھانے کا چمچہ، انڈے کی سفیدی ایک عدد پودینہ آدھا کھانے کا چمچہ۔

ترکیب: کھیرا چھیل کر اچھی طرح پیس لیں۔ اتنا پیسیں کہ پیسٹ بن جائے اب اس میں عرق گلاب لیموں کا رس، پسا ہوا پودینہ، ڈا ل کر اچھی طرح مکس کریں پھر انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس کو مکسچر میں ڈال دیں۔ جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اسے چہرے اور گردن پر 25منٹ لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ آپ کی جلد میں تازگی اور چمک آجائے گی۔ بہترین نتائج کیلئے ہفتے میں ایک دفعہ ضرور استعمال کریں۔

چہرے کی خوبصورتی اور نکھارے کیلئے ٹوٹکے :

چہرے پرپسی ہوئی جئی ملنے سے میلی سے میلی جلد صاف ہوجاتی ہے۔

چہرے پر سیاہ دائرے نمودار ہوجائیں تو ان پر ہلکا سا سبزرنگ لگائیں۔

گردن اور سینے پر مرجھائی ہوئی کھال کے لئے کھیرے کے ٹکڑے لے کر رکھیں اس سے جلد تازہ ہوجائے گی۔

خالص شہد اور دودھ کا مکسچر بناکر چہرے پر ملیں جلد صاف ہوجائے گی۔

شکر کے شربت میں لیموں کا رس ملاکر روزانہ پینے سے رنگ صاف ہوجاتا ہے۔

کارن فلور، دودھ اور لیموں کا رس مکس کر کے پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پرلگانے سے چہرہ صاف ہوجاتا ہے۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146