آمد رمضان

اختر سلطان اصلاحی

مومنو خوشیاں مناؤ آمد رمضان ہے

پھر ملا ماہِ مبارک، رب کا یہ احسان ہے

کھل گیا اک بار پھر سے خیر کا، رحمت کا در

سخت زنجیروں میں جکڑا آج پھر شیطان ہے

مومنوں کے چہرے دیکھو چاند سے روشن ہیں آج

ذکر ہے سب کی زباں پر ہاتھ میں قرآن ہے

مسجدیں معمور ہیں ذکر و تلاوت، وعظ سے

جوش ایماں دیکھ کر شیطان بھی حیران ہے

کس قدر پر نور ہے منظر، کہ ہے وقت سحر

او رپھر افطار میں کیا نعمتوں کا خوان ہے

کس قدر ہے روح پرور پھر تراویح کا سماں

رب کے ہیں الفاظ اور قاری بھی خوش الحان ہے

بن گیا ہے ڈھال روزہ ہر بدی کے وار سے

صبر اور برداشت مومن کی نمایاں شان ہے

اے خدا توفیق دے اختر بھی کچھ حاصل کرے

بارشِ رحمت میں بھی محروم یہ نادان ہے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146