’’بدل ڈالوں‘‘

ساجدہؔ بیگم

یہ چاہتی ہوں زمین و زماں بدل ڈالوں

صدائے حق سے فضائے جہاں بدل ڈالوں

دلوں پہ غلبۂ تہذیب غیر ہے اب تک

تخیلاتِ عبث کا سماں بدل ڈالو

قلم ہنوز رہینِ شکوہ و شان عجم

زبانِ سادہ سے طرزِ بیاں بدل ڈالوں

رواں ہے جانب موہوم کاروانِ حیات

یقینِ دل سے میں وہم و گماں بدل ڈالوں

فضیلتوں سے طبیعت جہاں گریزاں ہو

میں اس مقام کا نام و نشان بدل ڈالوں

بنا ہے صوفی و ملا کی داستاں اسلام

جو بس چلے تو یہ سب داستاں بدل ڈالوں

دروغ، بوالہوسی و تبرجِ زینت

اٹھوں میں رسمِ حیاتِ زناں بدل ڈالوں

قدم قدم پہ ہواؤ ہوس کے ہیں مسکن

وطن کی گمرہی بے کراں بدل ڈالوں

فضا میں گونج اٹھے میرا نغمۂ توحید

اے ساجدہؔ میں شکوہ بتاں بدل ڈالوں

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146