بے حد تیکھی میری مار
(۱)
تیز استرے سے بھی دھار
پڑھے لکھوں کے رہتی پاس
میں ان کا ہتھیار ہوں خاص
(۲)
کھڑی کرو تو سستاؤں
جہاں کہو پہنچ جاؤں
ڈیزل یا پٹرول بنا
کرتی ہوں میں سفر اپنا
(۳)
جہاں نہ موٹر گاڑی جاتی
ہم طے کرتے راہ
گھٹن ڈگر ہو بڑا سفر ہو
ہم میں ہے اتساہ
(۴)
سن سن، سن سن، سن سن، سن
پھر پھر، پھر پھر، پھر پھر، پھر
گرمی بھر گھوموں گھر گھر
جوابات
(۱) قلم (۲) سائیکل (۳) قدم (۴) پنکھا