غزل

جنوں سہسپوری، سہسپور، بجنور

سیاہ رات کا منظر بدلنے والا ہے

سحر قریب ہے سورج نکلنے والا ہے

جکڑ کے رکھا تھا جس کو سیاسی بیٹری میں

وہ میرا پیر تیرا سر کچلنے والا ہے

جہاں کے تیل سے تیرے چراغ روشن ہیں

وہیں کی آگ سے گھر تیرا جلنے والا ہے

حد عروج سے وابستہ ہے تیری پستی

بلند چوٹی سے پاؤں پھسلنے والا ہے

ستم پہ کون تیری ہاں میں ہاں ملائے گا

زمانہ اب تو میرے ساتھ چلنے والا ہے

جہاں جہازوں نے بارود تھی گراتی جنوں

وہیں سے شعلوں کا چشمہ ابلنے والا ہے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146