پپیتے کا ماسک
پپیتا مسلا ہوا اور پاؤڈر کا دودھ ملاکر پیسٹ بنالیں اور اس کے بعد چہرے اور گردن پر لگائیں۔ ماسک لگانے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں۔ یہ ماسک دھوپ سے جلی ہوئی رنگت صحیح کرتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔
دہی کا ماسک
پھینٹا ہوا دہی اور شہد ملاکر پیسٹ بنالیں اور چہرے و گردن پر لگائیں، اس کے بعد ٹشو پیپر یا ململ کے باریک کپڑے سے چہرا ڈھانپ لیں اور پندرہ منٹ بعد دھولیں۔ یہ ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔ مگر چکنی اور کیل مہاسوں والی جلد کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔
تربوز کا ماسک
تربوز کدوکش کیا ہوا اور پاؤڈر کا دودھ ملاکر پیسٹ بناکر چہرے پر لگائیں۔ یہ ماسک چہرے کو نمکیات فراہم کرتا ہے۔ اور چہرا تروتازہ ہوجاتا ہے۔ ماسک لگانے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں۔ گرمیوں کے موسم میں یہ خاص طور پر مفید ہے۔
ملتانی مٹی کا ماسک
یہ ماسک ہر طرح کی جلد کے لیے مفید ہے، یہ چہرے کے کھلے مسامات کو بند کرتا ہے، اور چہرے کی جلد کو کس دیتا ہے، اس کو بنانے کے لیے مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، کچی ملتانی مٹی، ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چمچہ شہد ملاکر پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگائیں، جب تناؤ محسوس ہونے لگے تو چہرہ دھولیں۔
کیلے کا ماسک
یہ ماسک خشک جلد کے لیے بہت مفید ہے، کیونکہ یہ جلد کو قدرتی نمی اور موئسچرائزر فراہم کرتا ہے۔ اس کو بنانے کاطریقہ درج ذیل ہے:
مسلا ہوا کیلا، پاؤڈر کا دودھ اور ایک چمچہ شہد ملاکر پیسٹ بنالیں اور اس کے بعد چہرے اور گردن پر لگائیں۔ اب ٹشو پیپر یا ململ کے باریک کپڑے سے چہرا ڈھانپ لیں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ دھولیں۔
(ماخوذ)