غزل

فرمانؔچودھری

اپنے حالات بدل جائیں گے انشاء اللہ

پھر وہی لوٹ کے دن آئیں گے انشاء اللہ

زہر گھولیں گے تعصب کا فضا میں جو بھی

وہ کبھی بھی نہیں بچ پائیں گے انشاء اللہ

ہم کو بس پیار کا ماحول بنانا ہوگا

مسئلے سارے سلجھ جائیں گے انشاء اللہ

شمع ایمان کی روشن ہے ہمارے دل میں

ہر مصیبت سے نکل آئیں گے انشاء اللہ

ابرہہ جب بھی بڑھے گا بری نیت لے کر

پھر پرندے بھی نکل آئیں گے انشاء اللہ

حوصلہ دل میں اگر اپنے ہو موسیٰ جیسا

راستے دریا میں بن جائیں گے انشاء اللہ

میں نہیں کہتا یہ قراں میں لکھا ہے فرمانؔ

پوری دنیا پہ ہمیں چھائیں گے انشاء اللہ

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146