اے خدا، اے خدا
سن لے میری دعا
میں خطا کار ہوں
میں گناہ گار ہوں
مجھ پہ کر تو کرم
میرا رکھ تو بھرم
تیری خاطر جیوں
تیری خاطر مروں
نیک راہ پر چلوں
بن کے شمع جلوں
دے شجاعت مجھے
استقامت مجھے
مجھ کو سچا بنا
مجھ کو اچھا بنا
سب سے الفت کروں
سب کی خدمت کروں
میں کروں بندگی
بس تری ہر گھڑی
تو مجھے شادؔ رکھ
غم سے آزاد رکھ
اے خدا، اے خدا
سن لے میری دعا