چہرے کی شادابی کے لیے ماسک

ماخوذ

کیلے کا ماسک

یہ ماسک خشک جلد کے لیے بہت مفید ہے، کیوں کہ یہ جلد کو قدرتی نمی اور موئسچرائزر فراہم کرتا ہے۔ اس کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:

مسلا ہوا کیلا، پاؤڈر کا دودھ اورایک چمچہ شہد ملا کر پیسٹ بنالیں اور اس کے بعد چہرے اور گردن پر لگائیں، اب ٹشو پیپر یا ململ کے باریک کپڑے سے چہرا ڈھانپ لیں اور پندرہ منٹ بعد چہرا دھولیں۔

پپیتے کا ماسک

پپیتا مسلا ہوا اور پاؤڈر کا دودھ ملاکر پیسٹ بنالیں۔ اس کے بعد چہرے اور گردن پر لگائیں۔ ماسک لگانے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں۔ یہ ماسک دھوپ سے جلی ہوئی رنگت صحیح کرتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔

دہی کا ماسک

پھینٹا ہوا دہی اورشہد ملاکر پیسٹ بنالیں۔ اس کے بعد چہرے اور گردن پر لگائیں، اس کے بعد ٹشو پیپر یا ململ کے باریک کپڑے سے چہرا ڈھانپ لیں اور پندرہ منٹ بعد چہرا دھولیں۔ یہ ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔ مگر چکنی اور کیل مہاسوں والی جلد کے لیے مضر ہے۔

تربوز کا ماسک

تربوز کدوکش کیا ہوا اور پاؤڈر کا دودھ ملا کر پیسٹ بناکر چہرے پر لگائیں۔ یہ ماسک چہرے کو نمکیات فراہم کرتا ہے اور چہرہ تروتازہ ہوجاتا ہے۔ ماسک لگانے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں۔

ملتانی مٹی کا ماسک

یہ ماسک ہر طرح کی جلد کے لیے مفید ہے، یہ چہرے کے کھلے مسامات کو بند کرتا ہے، اور چہرے کی جلد کو کس دیتا ہے، اس کو بنانے کے لیے ان چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، کچی ملتانی مٹی، ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چمچہ شہد ملا کر پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگائیں، جب تناؤ محسوس ہونے لگے تو چہرہ دھولیجیے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146