بچی کی دعا

سید حسن کمال ندوی

الٰہی مجھے نیک بچی بنادے

میری عادتیں سب سے اچھی بنادے

میرے دل میں پیدا وہ خوف خدا ہو

جو دنیا کے ہر خوف سے ماسوا ہو

مجھے سب سے پیارے ہوں حضرت محمدؐ

ہو دل میں عقیدت عمل میں ہو سنت

صبح شام قرآن کو پڑھتی رہوں میں

عمل اس کی باتوں پہ کرتی رہوں میں

کروں کام کوئی تو پہلے یہ سوچوں

نبی نے کیا اس کو کس طرح دیکھوں

مجاہد بنوں میں، شہادت میں پاؤں

شہیدوں کے ہمراہ جنت کو جاؤں

پڑھائی لکھائی سے ہو مجھ کو الفت

سبھی ناچ گانوں سے ہو مجھ کو نفرت

میرے ابو امی کو عزت عطا کر

انہیں آخرت میں تُو جنت عطا کر

مری زندگی کا یہ مقصد ہو یا رب

تیرے دیں کی خدمت، تیرے دیں کی نصرت

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146