روزہ

مرسلہ: عبیدالرحمن خان، آکولہ

قیامت میں کام آئے گا سب کے روزہ

گناہوں سے بخشش دلائے گا روزہ

ہے کیا ہی مبارک، مقدس یہ رمضاں

محمدؐ پہ نازل ہوا اس میں قرآں

کھلے سارے دروازے جنت کے یارو

ہوئے بند اس ماہ میں سارے شیطاں

خدا ہم کو توفیق دے رکھیں روزہ

قیامت میں کام آئے گا سب کے روزہ

خدا کے لیے کوئی روزہ جو رکھے

وہ اس کو مصیبت سے محفوظ رکھے

خدا کے یہاں اجر بے انتہا ہے

خدا روزہ داروں کو آباد رکھے

خدا ہم کو توفیق دے رکھیں روزہ

قیامت میں کام آئے گا سب کے روزہ

ہوں حق دار رحمت کے ہم لوگ بھائی

یہ دنیا کسی کو کہاں راس آئی

ابھی وقت ہے جاگ جا اے مسلمان

تو چاہے تو جنت میں کر لے رسائی

خدا ہم کو توفیق دے رکھیں روزہ

قیامت میں کام آئے گا سب کے روزہ

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146