ذکرِ نبی سے دل میں اجالا کریں گے ہم
یہ بھی نہیں کریں گے تو پھر کیا کریں گے ہم
باطل سے رسم و راہ نہ پیدا کریں گے ہم
ایسا کبھی کیا ہے نہ ایسا کریں گے ہم
ہم پر کسی کا حکم چلے آپ کے سوا
یہ بات تو کبھی نہ گوارہ کریں گے ہم
آنکھوں میں بس گئی ہیں نبیؐ کی تجلیاں
اب اور کوئی خواب نہ دیکھا کریں گے ہم
جس میں نبی! نہ آپ کی سنت کا عکس ہو
پھر ایسی زندگی کا بھلا کیا کریں گے ہم
شاید شفقؔ نبی کی زیارت نصیب ہو
اب ان کا ذکر اپنا وظیفہ کریں گے ہم