ہنسنا منع ہے!

شرکاء

استاد: بجلی کو جملے میں استعمال کرو۔

شاگرد: (گھڑی کی طرف دیکھتے ہوئے) تیار ہوجائیں، بجلی جانے والی ہے۔

٭٭

ایک دوست: تم بالکل بے وقوف ہو، جب عقل تقسیم ہورہی تھی، تو تم کہاں تھے؟

دوسرا دوست:تمہارے بالکل ساتھ کھڑا تھا۔

٭٭

ڈاکٹر: آپ کو بخار کب شروع ہوتا ہے؟

بچہ: اسکول جانے سے ذرا پہلے۔

٭٭

ایک تھانے دار: کاش! ہم آئی جی ہوتے۔

دوسرا تھانے دار: میں تو گھر جاتے ہی آئی جی بن جاتا ہوں۔

پہلا تھانے دار: (حیران ہوکر) وہ کیسے؟

دوسرا تھانے دار: گھر جاکر بیگم کو بلاتا ہوں تو وہ کہتی ہے ’’آئی جی۔‘‘

٭٭

ایک بوڑھے نے ضرورتِ رشتہ کا اشتہار اخبار میں دیا۔ کسی نے اسے خط لکھا: ’’میاں! اس عمر میں رشتے نہیں، فرشتے آتے ہیں۔‘‘

٭٭

ایک صاحب برف کے ٹکڑے کو الٹ پلٹ کر غور سے دیکھ رہے تھے۔ کسی نے پوچھا : ’’یہ آپ برف کے ٹکڑے کو اتنے غور سے کیوں دیکھ رہے ہیں؟‘‘

انھوں نے جواب دیا: ’’میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ یہ لیک کہاں سے ہورہا ہے؟‘‘

٭٭

اعتکاف میں ایک شخص ان الفاظ میں دعا مانگ رہا تھا: ’’اے اللہ سب سورہے ہیں اور میں تیری عبادت کررہا ہوں۔‘‘

ساتھ والے بستر سے آواز آئی: ’’اپنی دعا مانگیں، ہماری شکایت نہ کریں۔‘‘

٭٭

ایک شخص چندہ بکس میں سے تنکے کے ذریعے نوٹ نکالنے کی کوشش کررہا تھا۔ ایک شخص نے دیکھ لیا، اس نے چلا کر کہا: ’’یہ کیا کررہے ہو؟‘‘

وہ بولا: ’’سوروپئے کا نوٹ بکس میں ڈالا ہے، بقایا نکال رہا ہوں۔‘‘

٭٭

ایک دوست: میں تو روزانہ مرغی کے ساتھ روٹی کھاتا ہوں۔

دوسرا دوست: اس مہنگائی کے دور میں بھی روزانہ مرغی کے ساتھ روٹی آخر کیسے؟

پہلا دوست: ایک لقمہ اپنے منہ میں رکھتا ہوں، دوسرا مرغی کے منہ میں۔

٭٭

ناتجربہ کار ایڈیٹر نے صفحہ بنتے ہوئے سرخی دیکھی ’’ہمارے ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔‘‘ تو سب ایڈیٹر پر ناراض ہوکر کہا: ’’اسے صحیح کرکے یوں سرخی بناؤ ’’ملک میں مہنگائی عوام سے باتیں کررہی ہے۔‘‘

٭٭

ایک دوست : یہ شخص جادو گر ہے، دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھوں سے روپیہ غائب کردیتا ہے۔

دوسرا دوست: یہ کون سا مشکل کام ہے، میری بیوی جادو کے بغیر ہی غائب کردیتی ہے۔

٭٭

پہلا لڑکا (دوسرے سے): میرے ابو کو بجلی کی کڑک سے ڈر لگتا ہے۔

دوسرا لڑکا: میرے ابو کو بھی ڈر لگتا ہے۔

پہلا لڑکا: بجلی کی کڑک سے؟

دوسرا لڑکا: جی نہیں، بجلی کے بل سے۔

٭٭

استاد (کلاس سے) گنگا کہاں ہے؟

شاگرد: سرپانی پینے گیا ہوا ہے۔

استاد: نالائق دریائے گنگا کے بارے میں پوچھ رہا ہوں۔

شاگرد: چین میں ہے۔

استاد: تمہیں نہیں معلوم یہ انڈیا میں ہے، کل اپنے والد کو لے آنا۔

شاگرد: سر انہیں بلانے کا کوئی فائدہ نہیں، انھوں نے ہی مجھے بتایا ہے۔

٭٭

استاد( شاگرد سے) انڈا اور ڈنڈا میں کیا فرق ہے؟

شاگرد: انڈا گھر میں کھایا جاتا ہے اور ڈنڈا کلاس میں۔

٭٭

ایک بھلکڑ شخص (اپنے بیٹے سے) بیٹا میری طرح ڈاکٹر بننا۔

بیٹا: مگر ابو آپ تو میکینک ہیں۔

٭٭

استاد (شاگرد سے): اس کہاوت کو مکمل کرو ’’دودھ کا دودھ‘‘

شاگرد: چائے کی چائے

٭٭

استاد (پیٹو شاگرد سے): تمہیں کون سا کھیل پسند ہے؟

شاگرد: جناب کرکٹ پسند ہے، مجھے۔

استاد یہ بتاؤ کیوں؟

شاگرد: جناب کرکٹ میں کھانے اور چائے کا وقفہ بھی ہوتا ہے۔

٭٭

استادی صاحبہ نے بچیوں سے ایک مضمون لکھنے کو کہا: ’’ہاتھی کہاں پایا جاتا ہے؟‘‘ ایک ذہین طالبہ نے جواب دیا: ’’مس ہاتھی اتنی بڑی چیز ہے کہ اس کے کھونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پھر پانے کا سوال کیسا؟‘‘

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146