چھپکلیاں

زاہدہ حمید

چھپکلیاں رینگتی ہیں اور جانوروں کے اس گروپ میں شمار ہوتی ہیں جس میں مگرمچھ، کچھوے اور سانپ شامل ہیں۔ دنیا میںتقریباً تین ہزار اقسام کی چھپکلیاں پائی جاتی ہیں۔

ایک عام چھپکلی کی چارٹانگیں، چھوٹا جسم اور لمبی دم ہوتی ہے۔ تمام چھپکلیاں اپنی جلد کو جھاڑ دیتی ہیں اور وہ ایسا سال میں کئی مرتبہ کرتی ہیں۔ چھپکلیاں قطب شمالی یا جنوبی کے علاوہ دنیا میں ہر جگہ پائی جاتی ہیں۔ یہ گرم جگہ پر پرورش پاتی ہیں لیکن معتدل مقامات پر بھی ملتی ہیں۔

اکثر چھپکلیاں چھوٹی جسامت کی ہوتی ہیں، لیکن سب سے بڑی چھپکلیاں انڈونیشیا کی موموڈو مانیٹرز (Momodo Monitors) ہیں جن کا قد تین میٹر تک جبکہ وزن ۱۴۰ کلو گرام تک ہوتا ہے۔

عام طور پر چھپکلیوں کے زندہ رہنے کا عرصہ مختصر ہوتا ہے، کچھ تو دو تین سال تک زندہ رہتی ہیں مگر ایک ریکارڈ کے مطابق چھپکلی کی زیادہ سے زیادہ عمر پچیس سال بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اکثر چھپکلیاں کیڑے مکوڑے کھاتی ہیں،جنھیں وہ زبان کے ذریعے پکڑتی ہیںیا ہوا میں ان پر جھپٹتی ہیں۔ وہ عموماً انہیں سالم ہی نگل جاتی ہیں۔ وہ دانت بھی رکھتی ہیں مگر ان کے ذریعے غذا کو چبانے کا کام کم اور شکار کو دبوچنے کا کام زیادہ لیتی ہیں۔

اکثر چھپکلیوں کی غذا مخصوص ہوتی ہے۔ کچھ چھپکلیاں صرف چیونٹیاں وغیرہ کھاتی ہیں۔ کئی صرف پودے اور صرف پھلوں پر گزارہ کرتی ہیں۔ بڑی مانٹیر چھپکلی چند گوشت خور چھپکلیوں میں شامل ہے۔ یہ مردہ جانور اور بعض اوقات چھوٹے جنگلی سور سالم نگل جاتی ہے۔

اکثر چھپکلیاں انڈے سیتی ہیں، انڈے زمین میں دبادیے جاتے ہیں اور مادہ چھپکلیاں انڈوں کی حفاظت کرتی ہیں۔

چھپکلیوں کی ایک بڑی تعداد صحرا میں رہتی ہے کیونکہ وہ اس شدت کی گرمی اور خشکی کامقابلہ کرسکتی ہیں جو دوسرے جانوروں کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتی ہے۔

——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146