کام کی باتیں

ساجدہ خاتون

٭ شکر کا شیرہ بناتے وقت اس میں دو چمچہ دودھ یا چند قطرے لیموں ڈال دیں۔ اس طرح تمام میل اوپر آجائے گا اور چاشنی صاف ستھری ہوگی۔
٭ کڑھی بناتے وقت پہلے بیسن کو کڑھائی میں بھون کر چھان لیں پھر کڑھی بنائیں۔ دیکھنے میں خوبصورت اور کھانے میں کہیں زیادہ لذیذ اور ہاضم ہوگی۔
٭ کوئی بھی چیز ابالتے وقت پہلے پانی ابال لیں اور پھر ابالی جانے والی چیز کو اس میں ڈالیں۔ اس طرح غذائیت برقرار رہے گی۔
٭ کسٹرڈ بنانا ہو تو ضروری نہیں کہ آپ بازار سے کسٹرڈ پاؤڈر خرید کر لائیں۔ آپ اسے گھر پر بھی بناسکتی ہیں۔ اس کے لیے پہلے چاول کو رات بھر دودھ میں بھگودیں، پھر باریک پیس کردودھ میں پکائیں۔ کسٹرڈ تیار ہے۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں من پسند پھل ملا دیں۔ خوبصورتی کے لیے رنگ بھی ڈال سکتی ہیں۔
٭ کھلے مسالوں کی تازگی کو پرکھنے کے لیے آپ چٹکی بھر مسالہ لے کر ہاتھ پر رگڑیں اگر خوشبو اچھی محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ مسالہ ٹھیک اور تازہ ہے۔
٭ بریڈ کے بچے ہوئے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو سنہرا تل لیں، آپ انہیں سوپ میں ڈال کر استعمال کرسکتی ہیں۔
کچن کی اصطلاحات
بلانچڈ (Blanched):
پانی میں ہلکا نمک ڈال کر سبزی کو ابالنے کا عمل بلانچ کرنا کہلاتا ہے۔ اگر سبزی ہری ہو تو اس میں ایک دو بوند لیموں کا رس بھی ڈالیں۔ اس عمل میں گرم پانی سے نکال کر سبزی کو ٹھنڈے پانی میں ڈالا جاتا ہے۔
میری نیڈ
پنیر یا گوشت میں ڈالنے کے لیے تیار کیے گئے مکسچر کو میری نیڈ کہتے ہیں۔
میری نیٹ
کسی بھی سبزی ، پنیر یا گوشت کو کسی تیار شدہ مکسچر میں تھوڑی دیر رکھنے کو میری نیٹ کرنا کہتے ہیں۔
سیزننگ
جو چیزیں کسی بھی ڈش میں اوپر سے ڈالنے کے لیے تیار کی جاتی ہیں ان کے استعمال کو سیزننگ کہا جاتا ہے۔
مائدہ

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146