آیا سبزی والا آیا
تازہ ہر ترکاری لایا
لو، وہ سبزی تول رہا ہے
چیخ چیخ کر بول رہا ہے
گوبھی لے لو، آلو لے لو
آؤ میرے خالو لے لو
سبزی لے لو بھاجی لے لو
کچھ تو میری باجی لے لو
اروی لے لو، ٹنڈا لے لو
کچھ تو میرے چاچا لے لو
میتھی پالک اور ٹماٹر
مٹر پھلی بھنڈی اور گاجر
دھنیا مولی، سویا لے لو
لے لو میرے دادا لے لو
جو دل میں آئے وہ کھاؤ
من بھاتی سبزی لے جاؤ
سڑی گلی چیزیں مت کھانا
بیماری سے خود کو بچانا
طرح طرح کی سبزی کھاؤ
اپنے مالک کے گن گاؤ
آیا سبزی والا آیا
تازہ ہر ترکاری لایا