درود بھیجنے کے فوائد
— ایک بار درور بھیجنے والے پر اللہ کی طرف سے دس رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔
— درود بندے سے رسول اللہ ﷺ کی محبت کا ذریعہ ہے۔
— درود کی وجہ سے بندہ اللہ کی رحمت کے سایہ میں آجاتا ہے۔
— درود مجلس کی پاکیزگی اور اہلِ مجلس کو قیامت کے دن ندامت سے بچائے گا۔
— درود شفاعتِ رسول کے حصول کا سبب ہے۔
— درود پاکیزگی و تزکیہ نفس اور دل کی صفائی کا ذریعہ ہے۔
— درود پڑھنے کی وجہ سے مومن بدخلقی و درشتیٔ طبع سے دور ہوجاتا ہے۔
— درود گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے۔
— درود کی وجہ سے بندہ کے درجات میں دس گنا اضافہ کردیا جاتا ہے
محمد امین الدین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بتیا، مغربی چمپارن
وقت
— وقت ہمارے پاس اس طرح آتا ہے جس طرح دوست بھیس بدل کر اور تحفے لے کر آتا ہے۔ جب ہم اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو وہ چپ چاپ اپنے تحفوں کے ساتھ واپس چلا جاتا ہے۔
— وقت دولت کی مانند ہے جس کا اسراف واجب نہیں۔
— وقت ایسی زمین ہے جس پر محنت کی جائے تو یہ زمین پھل دینے لگتی ہے۔ اگر بے کار چھوڑ دی جائے تو اس میں خار دار جھاڑیاں اُگ آتی ہیں۔
عقل اور خواہش
— جانوروں میں خواہش پائی جاتی ہے، مگر عقل نہیں۔
— فرشتوں میں عقل ہوتی ہے مگر خواہش نہیں۔
— انسان میں دونوں پائی جاتی ہیں۔ اس میں عقل بھی ہوتی ہے اور خواہش بھی۔
— اگر انسان عقل سے خواہش کو دبا لیتا ہے تو وہ فرشتوں میں شامل ہوجاتا ہے۔
— وہ اگر خواہش سے عقل کو دبالیتا ہے تو جانوروں کی صف میں شامل ہوجاتا ہے۔
ثمرین فردوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کالی دولت خاں
اقوال زریں
— گرے ہوئے انسان کو ٹھوکر مت لگاؤ کبھی تم بھی گرسکتے ہو۔
— کردار ایک ایسا ہیرا ہے جو پتھر کو کاٹ سکتا ہے۔
— کسی مسلمان بھائی کے لیے مسکرادینا صدقہ ہے۔
— ہمیشہ یاد رکھو کہ ناقابلِ اعتماد دوست سے تنہائی بہتر ہے۔
— جس نے جھوٹی قسم کھائی اس نے اپنے گھر کو ویران کیا۔
اے ایس کے بانو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عادل آباد
زبانوں کے حروفِ تہجی
چینی = 208
اٹالین = 36
جرمن = 29
لاطینی = 22
فرینچ = 29
یونانی = 24
ہندی = 24
سنسکرت = 48
روسی = 36
فارسی = 31
عربی = 29
اردو = 36
انگریزی = 26
علم
— جنت کا راستہ ہے۔
— سفر کا ساتھی ہے۔
— تنہائی کا دوست ہے۔
— راحت و آرام کی راہ بنانے والا ہے۔
— مصیبتوں میں کام آنے والا ہے۔
— دشمنوں سے مقابلے کا ہتھیار ہے۔
نوید الزماں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم اسکول، آکولہ
کھلتی کلیاں
— لوگوں سے احسان کا معاملہ رکھو مگر ان سے بدلہ کی توقع مت رکھو کیونکہ بدلہ دینا اللہ کا کام ہے۔
— شہرت ایک دولت ہے۔ اور دولت کامیابی کی دلیل نہیں ہے۔
— علم بغیر عمل کے بے کار سا ہے اور عمل بغیر علم کے بیمار سا ہے۔
— بے رخی، بے اعتنائی، بے اعتباری کہنے کو تو یہ صرف تین لفظ ہیں لیکن ان میں اَن دیکھی قیامتیں چھپی ہوئی ہیں۔
ثمرین فردوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کالی دولت خان
اخلاص و عمل
عمل کتنا ہی نیک ہو اگر اس میں نام و نمود اور ریاکاری شامل ہوگئی ہے تو اللہ کے یہاں یہ عمل بیکار ہوگا۔ لوگوں کی شاباشی کا دائرہ صرف دنیا تک محدود رہتا ہے۔ آخرت میں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ابتدا میں یہ عمل بھلے ہی خدا کی خوشنودی کے لیے رہا ہو لیکن جب لوگوں کی تعریف اس کا مقصود ہوجائے تو یہ بے نتیجہ ہوجائے گا۔
عشرت جہاں بنت محمود خاں۔۔۔نیشنل ہائی اسکول
معلومات
— سورج ہماری زمین سے ۱۰لاکھ گنا بڑا ہے۔
— چاند ایک سال میں تقریباً ۱۳ بار زمین کے گرد گھومتا ہے۔
— زمین سورج کے گرد ایک چکر ۳۶۵ دن ۶ گھنٹے ۸ منٹ ۳۸ سیکنڈ میں پورا کرتی ہے۔
— سورج کے شعلے کی بلندی ۰۰۰،۱۳۵ میل ہوتی ہے۔
محسن غفار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نالندہ