نماز دین کا ستون

سیدہ شاہین پروین

اَقِیْمُو الصَّلوٰۃَ وَ اٰتُوْ الزَّکوٰۃَ۔
’’نماز کو قائم کرو اور زکوٰۃ دو۔‘‘
نماز دین کی بنیاد ہے۔ اس کے بغیر اسلام اور ایمان کا تصور ہی ممکن نہیں۔ اسی تاکید کے لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بے شمار مقام پر نماز کی تاکید کی اور اقیموالصلوٰۃ کے الفاظ استعمال کیے۔
دوسری طرف اللہ کے رسول ﷺ نے اسے سب سے ’’اچھا عمل‘‘ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’نماز کو اس کے وقت پر ادا کرو۔‘‘ اس کے ساتھ ہی نماز کو ترک کرنے والے کو سخت عذاب کی وعید بھی سنائی۔
تمام عبادات میں نماز کو وہ مقام حاصل ہے جو کسی دوسرے کو نہیںملا۔ نماز قربِ خدا کا بے بدل ذریعہ، مومن کی معراج اور اس کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے جس کو اختیار کرکے وہ برائیوں اور بے حیائیوں سے بچ جاتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے ایک جگہ ارشاد فرمایا:
’’ اگر کسی کے دروازے سے کوئی نہر جاتی ہو اور کوئی اس میں دن میں پانچ بار غسل کرتا ہو تو کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہ سکتا ہے۔ سننے والوں نے جواب دیا: نہیں۔ پھر آپؐ نے فرمایا: پنچ وقتہ نماز کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔ ‘‘
قرآن اس حقیقت کو اپنے انداز میں یوں بیان کرتا ہے۔
’’یقینا نماز فحش کاموں اور بری باتوں سے روکتی ہے۔‘‘ (العنکبوت:۴۵)
ایک دوسری جگہ فرمایا:
’’جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں، یہی لوگ اعلیٰ جنتوں کے وارث ہوں گے اور ان میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ (المومنون)
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:
’’نماز دین کی بنیاد ہے، جس نے اسے قائم کیا اس نے پورے دین کو قائم کیا۔ جس نے اسے ڈھا دیا اس نے پورے دین کی عمارت ڈھا دی۔‘‘

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146