گلدستہ

سلام کی اہمیت

السلام علیکم … یعنی …

٭ میری طرف سے تیرا مال، تیری جان محفوظ ہے۔

٭ تیری عزت و آبرو محفوظ ہے۔

٭ میں کسی طریقے پر تجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچاؤں گا۔

٭ اللہ تیرے دین و ایمان کو سلامت رکھے۔

٭ اور تجھے ہر خطرے سے بچائے۔

السلام علیکم کے الفاظ محض رسم کے طور پر ادا کردینا کافی نہیں ہیں۔ سوچ سمجھ کر کہیں کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔ ایسا کرنے سے یقینا محبت بڑھے گی۔ اور سلام کے حقیقی فائدے حاصل ہوں گے۔ ’’سلام میں پہل کرنا سب سے بڑی نیکی ہے۔‘‘

سیدہ حنا کوثر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پوسد

قیمتی باتیں

— حیا ایمان کی نشانی ہے۔

— سکون قلب چاہتے ہو تو حسد سے دور رہو۔

— بدترین شخص وہ ہے جو توبہ کی امید پر گناہ کرتا ہے اور زندگانی کی امید پر توبہ۔

— مشرقی اقوام کی مغربی تہذیب پر تنقید کرنے کی ضرورت ہے، اس کی تقلید کی ضرورت نہیں۔ (علامہ اقبال)

— کفر کے بعد سب سے بڑاگناہ دل آزاری ہے، خواہ مومن کی ہو یا کافر کی۔

محمد ناصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برہ زئی، اٹک

لفظ

— سب سے خوبصورت لفظ محبت ہے۔

— سب سے پیارا لفظ ماں ہے۔

— سب سے کتاب قرآن ہے۔

— سب سے عظیم لفظ دعا ہے۔

— سب سے برا لفظ نفرت ہے۔

سائنسی معلومات

— سونے کو مضبوط کرنے کے لیے تانبے کی ملاوٹ کی جاتی ہے۔

— ہیرے کی کانیں جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ ہیں۔

— قرآن مجید کی ۷۵۶ آیات سائنس کے متعلق ہیں۔

— صابن کی ایجاد عربوں کی مرہون منت ہے۔

— لاؤڈ اسپیکر رائس کیلاگ کی ایجاد ہے۔

نیہاں اقبال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمشید پور

تلاوت کے پانچ اہم فائدے

— قرآن کی تلاوت سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔

— اللہ تعالیٰ کی محبت میں ترقی ہوتی ہے۔

— ہر ہر حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں۔

— دلوں کا زنگ دور ہوجاتا ہے۔

— دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

عفیفہ طلعت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیگلوراقوال زریں
— مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دو۔
— نبی کریمﷺ نے سود کھانے اور کھلانے والے پر لعنت فرمائی۔
— اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے رشوت لینے والے، دینے والے اور دونوںکے درمیان کھانے والے پر۔
عبید الرحمن خاں …………… آکولہ
’’حجاب اسلامی کوئز‘‘
دین و دنیا کی کتنی معلومات ہمارے پاس ہیں آئیے دیکھتے ہیں اور ان سوالوں کے جواب تلاش کرتے ہیں:
س:۱ ابوالقاسم کس نبی کی کنیت تھی؟
س:۲ حضورؐ کی دادی کااسم گرامی بتائیے؟
س:۳ ہندوستان کے سب سے پہلے صدرِ جمہوریہ کا نام بتائیے؟
س:۴ حضرت خدیجہؓ کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟
س:۵ دنیا کی سب بڑی دیوار کہاں ہے؟
جوابات:
(۱) حضورؐ (۲) فاطمہ (۳) ڈاکٹر راجندر پرساد (۴) کسی نے بھی نہیں، کیونکہ اس وقت تک نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم نہیں ہوا تھا۔ (۵) چین میں ہے۔
تسنیم فاطمہ بنت اقبال ملاَّ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نئی دہلی
غور سے پڑھئے
— دنیا میں سب سے بڑی بیماری حسد ہے۔
— سب سے بڑی برائی جھوٹ ہے۔
— سب سے گری ہوئی حرکت غیبت ہے۔
— سب سے برا انسان وہ ہے جو دوست بن کر دھوکہ دے۔
— سب سے اچھا انسان وہ ہے جو اخلاق میں اچھا ہے۔
— سب سے اچھا عالم وہ ہے جو عمل کرتا ہو۔
— سب سے بڑا پہلوان وہ ہے جو غصہ پر قابو رکھے۔
نادیہ اختر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعظم گڑھ
اقوال زریں
— سادگی ایمان کی نشانی ہے۔ (حضرت محمدؐ)
— جس پر نصیحت اثر نہ کرے وہ جان لے کہ اس کا دل ایمان سے خالی ہے۔(ابوبکرؓ)
— عقلمند ہمیشہ غوروفکر میں ڈوبا رہتا ہے۔ (حضرت علی رضی اللہ عنہ)
— جو چیز کسی کو دینی ہو جلدی سے دے دیا کرو اسے انتظار میں نہ رکھو۔ (حضرت علیؓ)
— ظالم مظلوم کی ’’دنیا‘‘ بگاڑتا ہے اور اپنی ’’آخرت‘‘۔ (غوث رحمۃ اللہ علیہ)
فوزیہ حبیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جامعۃ الصالحات، رامپور
بہترین دوست
تمہارے لیے بہترین دوست اور ساتھی وہ ہے جسے دیکھو تو تمہیں خدا یا آئے جس کی گفتگو سے تمہارے علم میں اضافہ ہو اور جس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دہانی کرائے۔
امامہ ایوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلریاگنج اعظم گڑھ

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146