سیدہ حنا پوسد/ عفیفہ طلعت دیگلور/ شاہینہ نور
٭ چاولوں میں پسا ہوا نمک ملا دیجیے تو انھیں کیڑا نہیں لگے گا ایک من چاولوں کے لیے ایک سیر نمک کافی ہے۔
٭ گرمیوں کے موسم میں گوشت کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے ایک کپڑے کا ٹکڑا لے کر اسے سرکہ اور پانی میں تر کریں پھر گوشت کو اس میں لپٹ کر رکھ دیں تو وہ کافی دیر تک خراب نہ ہوگا۔
٭ جن کھانے کی چیزوں سے خمیر اٹھ سکتا ہے ان کو انچی جگہ نہ رکھیں۔ اس طرح خمیر جلد پیدا نہیں ہوتا۔
٭ اچار خراب ہورہا ہو یا خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اس میں لیموں کا عرق یا سرکہ ڈال دیجیے تو اچار خراب نہ ہوگا۔
٭ لیموں سے پورا عرق نکالنے کے لیے اسے پہلے گرم پانی میں ڈبو لیں، پھر کاٹ کر نچوڑیں تو سارا عرق نکل آئے گا۔
٭ سیب چھیل کر قتلے کرنے کے دوران یا کاٹ کر رکھ دینے سے قتلے بھورے یا لال پڑجاتے ہیں۔ انھیں سفید رکھنے کے لیے نمکین پانی میں ڈبودیں اور جب کھانے کا موقع آئے تو تازہ پانی سے دھوکر کھائیں۔
٭ پھلوں پر عرق لیمو چھڑک دیجیے تو وہ کافی عرصہ تک بے داغ رہیں گے۔
٭ پھولوں کو زیادہ دیر تک تروتازہ رکھنے کی آسان ترکیب یہ ہے کہ ایک یادو کوئلے پھولوں کے پان میں ڈال دیں۔ (گلدان میں)
٭ خون کے داغ دور کرنے کے لیے اسے امونیا سے صاف کرلیجیے اگر کپڑے رنگین ہوں تو نشاستہ سے دھوئیے۔
٭ کپڑے پر سے سرخ روشنائی کے داغ دور کرنے کے لیے اسے دہی سے دھولیں۔ تو سرخ داغ دور ہوجائیں گے۔
٭ کپڑے پر لوہے کے داغ پڑگئے ہوں تو ان پر لیمو اور نمک مل کر تھوڑی دیر بعد صاف کرلیں۔
٭ سنگ مرمر کی میز صاف کرتے وقت گرم پانی میں چند قطرے ایمونیا ملا کر دھونے سے میز دودھ کی طرح صاف ہوجائے گی۔