بچے کا عقلی امتحان

ادارہ

بچہ کی عمر اعمال اور حرکات

۳ ماہ: جو سامنے آئے اسے دیکھنا۔

۹ ماہ: (۱) جو آواز کان میں آئے اس کی طرف توجہ کرنا۔

(۲) کسی چیز کو دیکھ کر اسے پکڑنا، یا اس کی طرف ہاتھ بڑھانا۔

پہلا سال: کھانے کی مختلف قسموں میں تمیز کرنا۔

دوسرا سال: (۱) چلنا سیکھ لے۔

(۲) جن چیزوں کی ضرورت ہو، انھیں بیان کرسکے۔

(۳) جو کہو سمجھ لے۔

تیسرا سال: (۱) اپنی ناک، آنکھ اور منہ کو پہچان سکے۔

(۲) اپنا نام اور لقب سمجھ سکے۔

(۳) سماعت کے بعد چھوٹے چھوٹے جملے دہراسکے۔

(۴) ایک جیسی صورتوں کو دیکھ اور سمجھ سکے۔

چوتھا سال: (۱) اپنی جنس یعنی لڑکا/ لڑکی کو پہچان سکے۔

(۲) مندرجہ ذیل اشیاء کے نام یاد رکھ سکے مثلاً: قلم، چھری، پیسہ، یا نام پوچھنے پر بتاسکے۔

(۳) تین عدد تک کے ہندسے سن کر یاد کرسکے۔

(۴) دو خطوں میں امتیاز کرسکے کہ ان میں کون بڑا اور کون چھوٹا ہے۔

پانچواں سال: (۱) دو مختلف وزن کے صندوقوں کا اندازہ کرکے بتاسکے، ہلکا کون ہے بھاری کون؟

(۲) مربع کی شکل سامنے رکھ کر نقل کرسکے۔

(۳) دس ٹکڑوں تک کا جملہ سن کر دوہرا سکے۔

(۴) چار پیسے اس کے سامنے رکھ دیے جائیں تو ایک ایک کرکے گن سکے۔

(۵) آسان کھیل کھیل سکے، چھوٹے چھوٹے تخلیقی۔ کام کرسکے، پھر بنائی گئی چیزوں کو توڑ دے، یا پھینک دے، اور دوبارہ ویسے ہی بنانے پر زور دے

چھٹا سال: (۱) داہنے اور بائیں ہاتھ کی تمیز کرسکے۔

(۲) سولہ ٹکڑوں تک کا جملہ سن کر دوہرا سکے۔

(۳) دو مختلف صورتوں کو یاد رکھ سکے اور یہ یاد رکھ سکے کہ ان میں خوبصورت کون تھا؟

(۴) ہر وقت کے برتنے کی بعض چیزوں کی تعریف کرسکے۔

(۵) جو کام بتایا جائے اسے کرسکے۔

(۶) اپنی عمر بتاسکے۔

(۷) صبح و شام کی تمیز کرسکے۔

ساتواں سال: (۱) جو صورت دکھائی جائے اس کے نقائص کی طرف اشارہ کرسکے۔

(۲) متوازی لکیروں کی شکل بناسکے یا نقل کرسکے۔

(۳) لکھی ہوئی عبارت کاٹ سکے۔

(۴) پانچ حسابی ہند سے سن کر دوہرا سکے۔

(۵) جو صورتیں سامنے ہوں ان کا وصف بیان کرسکے۔

(۶) سکّوں کی قیمت پہچان سکے۔

(۷) نوٹوں یا سکوں میں سے چار مختلف انواع کو یاد رکھ سکے۔

آٹھواں سال: (۱) کوئی تحریر پڑھے تو اس کے کچھ ٹکڑے یاد رکھ سکے۔

(۲) چار رنگوں کے نام یاد رکھ سکے۔

(۳) حافظہ سے کام لے کر دو چیزوں کے وزن کا اندازہ کرسکے۔

(۴) بیس سے ایک تک الٹی گنتی گن سکے۔

(۵) جواملا بولا جائے اسے لکھ سکے۔

(۶) چار چونّیوں کے مجموعہ (ایک روپیہ) کو سمجھ سکے۔

نواں سال: (۱) آج کی تاریخ یاد رکھ سکے۔

(۲) ہفتے کے سالوں دنوں کے نام یاد رکھ سکے اگر پوچھا جائے کہ آج کون سا دن ہے تو بتاسکے۔

(۳) لکھ سکے اور یاد رکھ سکے کہ کیا لکھا تھا؟

(۴) پانچ بکسوں کو ان کے وزن کی مناسبت سے تلے اوپر رکھ سکے۔

(۵) یہ جان سکے کہ ایک ایک آٹھ سکے دے کر کون سا نوٹ لے؟

دسواں سال: (۱) سال کے دو مہینے یاد رکھ سکے۔

(۲) مختلف قسم کے سکوں کو یاد رکھ سکے۔

(۳) جو دو جملے اسے بتائے جائیں انھیں اپنی عبارت میں لکھ سکے۔

(۴) پانچ سوالات تک کا جواب بآسانی دے سکے۔

(۵) حافظہ کی مدد سے مختلف شکلیں بناسکے۔

بارہواں سال: (۱) ایسی عبارتوں پر جو خلاف عقل ہوں نقد و تبصرہ کرسکے۔

(۲) الفاظ کو جملوں میں استعمال کرسکے۔

(۳) تین منٹ میں بہت سے جملے یاد کرسکے۔

(۴) مناسب تعداد میں الفاظ مثلاً: صدقہ، عدالت اور شفقت کا مطلب و مفہوم سمجھ سکے۔

(۵) کسی جملہ کی ترتیب بگاڑ دی جائے تو وہ اسے ازسرِ نو ٹھیک کرسکے۔

پندرہواں سال: (۱) سات حسابی ہندسے، سننے کے بعد دہراسکے۔

(۲) ۲۰-۲۵ ٹکڑوں تک کے جملے سننے کے بعد دوہرا سکے۔

(۳) جو صورتیں اس کے سامنے پیش کی جائیں، ان کی تفصیل بیان کرسکے۔

(۴) جس وزن کا کلمہ اس کے سامنے رکھا جائے، اس کے تین الفاظ یاد رکھ سکے۔

یہ ہے وہ عام امتحانی معیار جس سے لڑکوں کی ذہانت اور ذکاوت کا صحیح اندازہ ہوسکتا ہے۔ یہ امتحانات جو اوپر درج کیے گئے ہیں یہ بجائے خود کافی ہیں۔ لیکن سمجھ دار مدرس، یا ماں باپ بچہ کی عمر، سوسائٹی اور گھر کو پیش نظر رکھ کر خود بھی بہت سے امتحانات اس سلسلے میں وضع کرسکتے ہیں او رخود نئے نئے اصول تراش سکتے ہیں۔اس سلسلے کے بہت سارے ٹسٹ پیپرس مختلف کتابوں اور ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہیں۔ جنھیں والدین اختیار کرسکتے ہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146