لذیذ پکوان!

قمامی سوئیاں

اشیا: سوئیاںایک کلو ، شکر ایک کلو ، گھی ۲۵۰گرام ، ۱۰چھوٹی الائچی، زعفرانی رنگ تھوڑا سا، کھویا آدھا کلو، بادام ، کاجو ، کشمش، چرونجی سب ۵۰ -۵۰ گرام، مخانے ۱۰۰ گرام، ناریل ۲۰۰ گرام ، چھوہارے ۱۵۰ گرام۔ سب میوے سوائے چھوہارے کے گھی میں تل کر نکال لیں اور باریک کاٹ لیں ۔

ترکیب: ۲۵۰ گرام گھی میں ۱۰ الائچی کے منھ کھول کر کٹرکائیں پھر شکر ڈالیں اور ۲ گلاس دودھ یا پانی ڈال کر زعفرانی رنگ گھول لیں، جب چاشنی گاڑھی بن جائے تو سوئیاں توڑ کر ڈالدیں۔ اب ایک ابال آنے پر آدھے میوے ڈال دیں اور آدھا کھویا ہاتھ سے مسل کر ڈال دیں۔ آنچ دھیمی کرلیں ، ۱۵ منٹ کے بعد دیکھیں کہ سوئیاں گل گئی ہیں یا نہیں اگر نہیں تو پھر دودھ کے ہلکے ہلکے چھینٹے دے کر گلالیں۔ سوئیاں گلنے پر بچے ہوئے میوے اور کھویا ڈال دیں ، لذیذ سوئیاں تیار ہیں۔

لوکی کی کھیر

اشیا: ۵۰۰ گرام لوکی، ۵۰۰ گرام دودھ، شکر ۲۵۰ گرام، مٹھائی میں ڈالنے کا کلر ہرا، کھویا ۲۵ گرام، ڈرائی فروٹس ۲۵-۲۵ گرام، سابو دانہ ۲۵ گرام، دو گھنٹے پہلے سے بھگودیں۔

ترکیب: لوکی چھیل کر سفید گودا نکال دیں اب لوکی کو کدوّ کش کرلیں۔ کھلے برتن میں ۱۰۰ گرام گھی ڈال کر برتن میں لوکی تھوڑی تھوڑی ڈال کر تلیں، ہلکا سا سرخ کرلیں ، شکر اور کھویا لوکی میں ملاکر رکھ دیں، پانی پکا کر سکھادیں۔ اتار کر الگ رکھ دیں، اب ڈیڑھ گلاس پانی میں سابو دانہ ابالیں پھر خوب متھ لیں یا گھونٹ دیں۔ اب دودھ گرم کرکے پکتے دودھ میں سابودانہ ڈال دیں۔ چلاتے رہیں پھر سب ڈرائی فروٹس باریک کٹے ہوئے بھی ڈال دیں۔ اس دودھ کو لوکی میں ملا کر ۵ منٹ تک پکائیں پھر پانچ سات بوند ونیلا اسینس یا مٹھائی میں ڈالے جانے والے کلر کی ڈال دیں۔ لوکی کی کھیر تیار ہے۔

فروٹ کسٹرڈ

اشیاء : شکر، آم، سیب ،کیلے، چیکو، کٹے ہوئے کاجو، بادام (یا کوئی بھی موسمی پھل)، ایک کلو دودھ، ۱۰۰ گرام شکر ۔

طریقہ: دودھ کو پکائیں جب اچھی طرح پک جائیں ، اس میں شکر ڈال کر پکائیں ۔ جلے نہیں، اس لیے برابر چلاتے رہیں۔ پیالی میں آدھا کپ گنگنا دودھ لے کر اس میں ۴ ٹیبل اسپون کسٹرڈ پاؤڈر ملا کر گاڑھا پیسٹ بنائیں۔

اب ابلتے دودھ میں اس پیسٹ کو دھیرے دھیرے ملادیں پھر ۴ منٹ تک پکاتی رہیں تاکہ گڈیاں نہ بنیں۔ اتار کر ٹھنڈا کریں ، فریج میں رکھ دیں۔من پسند پھل کاٹ کر اور کاجو بادام باریک کاٹ کر پیش کریں۔ لذیذ اور جھٹ پٹ تیار ہونے والی سویٹ ڈش تیار ہے۔

مٹر پنیر

اشیاء۱۵۰ گرام پنیر، ۸۰ گرام ابلے مٹر، ۳ ٹماٹر ، ۳ لہسن، ایک چائے کا چمچہ گرم مسالہ پسا ہوا، نمک حسبِ ضرورت۔

ترکیب: ٹماٹر اور پیاز کومکسر میں پیس لیں کڑاہی میں تیل ڈالیں اور گرم ہونے پر باریک کٹا لہسن ڈالیں، ٹماٹر اور پیاز کاپیسٹ ڈالیں دھیمی آنچ پر بھونیں، پھر ابلے مٹر ڈال دیں، گرم مسالا نمک اور ایک کپ پانی ڈال دیں، ۱۰ منٹ تک پکائیں، بیچ بیچ میں چلاتی رہیں پھر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا پنیر ڈال دیں، ہرا دھنیا ڈال کر پیش کریں۔

چھولے

چنا کابلی ایک کلو، ٹماٹر ۳۰۰ گرام، پیاز ۳۰۰ گرام، لہسن ایک چھوٹی گانٹھ، ۱۰۰ گرام دہی، تیل، گرم مسالہ پسا ہوا ۲ چائے کے چمچے، ہرا دھنیا تیج پات، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ۲ چمچ، مرچ پاؤڈر ایک چمچ، تھوڑی سی ہری مرچ۔

ترکیب: چنے کو رات بھر بھگودیں، اگلے دن ابال لیں، اچھی طرح پیاز اور ٹماٹر کو الگ الگ باریک کاٹ لیں۔ اب ایک کھلے برتن میں اندازے سے تیل ڈالیں، تیل گرم ہونے پر ثابت زیرا تھوڑا سا اور ہینگ چٹکی بھر ڈالیں پھر زیرا تڑکنے پر تیج پات ڈالیں اور پھر کٹا ہواپیاز ڈالیں۔ پھر ہلدی مرچ دھنیا ڈال کر بھونیں، بھوننے کے بعد ٹماٹر ڈال دیں تھوڑی دیر پکائیں پھر دہی ڈال دیں، ۲۰ منٹ پکاکر ابلا ہوا چنا اور گرم مسالہ ڈال دیں۔ ہرا دھنیا اور مرچ باریک کٹے ہوئے ڈال کر کھائیں۔

آلو کی ٹکّی

اشیا: آدھا کلو آلو ابلے ہوئے، ۳ بریڈ، ۱۰۰ گرام ابلی ہوئی مٹر، ہری مرچ آدھی کٹی ہوئی، ہرا دھنیا، نمک، لال مرچ پاؤڈر۔

طریقہ: ابلے آلو کو چھیل کر مسل لیں بریڈ کو تھوڑی دیر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اب بریڈ اور مٹر کو بھی مسل کر آلو کے ساتھ ملا دیں، نمک مرچ، دھنیا ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ملا دیں ، ہاتھ میں ہلکا سا تیل لگا کر ٹکّی بنا کر تلیں۔

چاہیں تو میٹھی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

مغلئی چکن قورما

چکن ایک کلو، لہسن ادرک ۲ چمچے، پیاز ۳ درمیانی سائز کی، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا ٹی اسپون ، دھنیا پاؤڈر ایک ٹی اسپون، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، کچا ناریل ایک گولا، کاجو ۲۰ گرام، چرونجی ۲۰ گرام، خشخش ۲۰ گرام، گرم مسالا تیز پتہ ، لونگ الائچی ، زیرہ پسا ہوا ۱۰ گرام، دہی ایک کپ، ٹماٹر ایک کپ کٹا ہوا، لیمو ۲، تیل آدھا کپ۔

طریقہ: کچے ناریل، خشخش، چرونجی، کا جوسب پیس کر رکھیں آدھا کپ ریفائنڈ تیل میں پیاز سنہری کریں ، ادرک، لہسن، ڈال کر کچھ دیر چلائیں اس کے بعد مرچ دھنیا ہلدی ڈال دیں۔ اب اس میں میوے کا پیسٹ ڈالیں، گرم مسالا ڈالیں اور ٹماٹر ڈالیں اب اس میں چکن (دھلا ہوا خشک) ڈال دیں۔ ایک کپ پانی ڈالیں۔ تیل الگ ہونے تک پکائیں۔ آنچ سے ہٹانے کے بعد ۲ لیموں نچوڑ دیں، باریک کٹے ہوئے ہوئے سجائیں۔

لذیذ مرغ

ایک کلو مرغا، پیاز ۳ گانٹھ، تل کر پیسیں، ایک گانٹھ کچی پیاز پیسیں، ۴ ٹماٹر پیس کر رکھیں اب تیل ڈال کر (۵ چمچہ دال کے) ثابت گرم مسالہ، لونگ ۵، ۶ چھوٹی الائچی، ۳ بڑی الائچی کالی مرچ ڈالیں ۔ ٹماٹر ڈال کر بھنا دھنیا ۳ چائے کے چمچ، مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چمچ ڈال کر بھونیں، بھننے پر کچی پیاز پسی ہوئی ڈال کر اسے بھون لیں، اس کے بعد چکن ڈال کر بھون لیں،پھر تلی ہوئی وپسی ہوئی پیاز ڈال کر تھوڑی دیر پکانے کے بعد جتنا شوربہ رکھنا ہو پانی ڈال کر کھولالیں آخر میں پسا ہوا گرم مسالہ ڈالیں ۔ ہرا دھنیا ڈال کر سجالیں۔

کھجور کی پڈنگ

فل کریم ملک آدھا لیٹر، کھجور بیج نکالی ہوئی اور کٹی ہوئی آدھا کپ، باسمتی چاول ایک بڑا چمچ، بھنے کاجو کے ٹکڑے ۱۰، ۱۲۔ کشمش ۲ بڑے چمچ، شکر ۳ بڑے چمچ الائچی چھوٹی پاوڈر ڈیڑھ چمچ

طریقہ: چاول ۳ گھنٹہ بھگو کر نتھار کر پیس لیں، اور پکائیں، کھولنے پر کھجور ڈال دیں پھر گیس دھیمی کرکے ۲ منٹ بعد چاول ڈال دیں شکر ڈال دیں چلاتی رہیں جب گاڑھا ہونے لگے تو اس میں کشمش الائچی پاؤڈر ڈال دیں۔ سرونگ باؤل میں سرو کرتے وقت اوپر سے کاجو کے ٹکڑوں سے سجائیں۔ سردی میں یہ بہت اچھی رہتی ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146