گلدستہ

شرکاء

پیارے نبیؐ کی خوش طبعی

—ہائے میرا سر!

ایک صبح حضورؐ کا حضرت عائشہؓ کے پاس سے گزر ہوا۔ دیکھا تو وہ درد سر میں مبتلا ہیں، اور بے قرار ہوکر کہہ رہی ہیں: ہائے میرا سر! پیارے نبیؐ نے فرمایا: عائشہ! بخدا میرے سر میں تو اور بھی زیادہ درد ہے۔ ہائے میرا سر، حضرت عائشہؓ دوبارہ کراہیں ’’ہائے میرا سر!‘‘ پیارے نبیؐ نے فرمایا: عائشہ! کیا نقصان ہے اگر تم مجھ سے پہلے مرجاؤ کہ میں خود تمہیں کفن پہناؤں۔ تمہاری نماز پڑھادوں اور خود ہی تم کو دفن کردوں۔ جوان عائشہؓ نے جواب دیا: کوئی اور بیوی اس کے لیے زیادہ اچھی رہے گی۔ حضرت عائشہؓ کی بات سنی تو آپؐ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ کھیلنے لگی۔ لیکن تکلیف بے انتہا تھی۔ اس لیے آپ اس سے زیادہ تفریح نہ کرسکے۔

— حضرت سودہؓ میں ظرافت اس قدر تھی کہ کبھی کبھی اس انداز سے چلتی تھی کہ آنحضورؐ ہنس پڑتے تھے۔ ایک مرتبہ کہنے لگیں کہ کل رات میں نے آپؐ کے ساتھ نماز پڑھی تھی۔ آپؐ نے اس قدر دیر تک رکوع کیا کہ مجھ کو نکسیر پھوٹنے کا شبہ ہوگیا۔ اس لیے دیر تک میں ناک پکڑے رہی۔ آپؐ اس جملے کو سن کر مسکرا اٹھے۔

سید حنا کوثر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پوسد

فرمانِ رسول

حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم لوگ دوسروں کی تقلید اور پیروی کرنے والے نہ بنو یعنی یہ نہ سوچو کہ لوگ ہمارے ساتھ اچھا سلوک کریں گے تو تم بھی ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور اگر لوگ ہم پر ظلم کریں گے تو ہم بھی ان پر ظلم کریں گے بلکہ اپنے آپ کو اس بات پر قائم کرو کہ لوگ اچھا سلوک کریں تو تم ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور اگر برا برتاؤ کریں تو تم ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہ کرو۔

نور النسا بیگم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بیدر

اقوال زریں

— وقت اور سمندر کی لہریں کسی کا انتظار نہیں کرتیں۔

— انسان کو ان پھولوں کی مانند ہونا چاہیے جو ان ہاتھوں کو بھی خوشبو دیتا ہے جو اس کو مسل ڈالتے ہیں۔

— زندگی بسر کرو سادگی کے ساتھ، کام کرو دلجمعی کے ساتھ، سوال کرو عاجزی کے ساتھ۔

ثمینہ اختر۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آکولہ

معلومات (۱۴؍نومبر)

— ۱۴؍نومبر ۱۹۰۸ء کو آئنسٹائن نے روشنی کا کوئنٹم کا اصول پیش کیا۔

— ۱۴؍نومبر ۱۹۸۴ء کو ناسا نے NATO-3D کا اعلان کیا۔

— ۱۴؍نومبر ۸۸۹ء کو ملک کے پہلے وزیر اعظم

جمعہ کا دن

— جمعہ کے دن ہی حضرت آدم علیہ السلام کے پتلے میں روح پھونکی گئی۔

— جمعہ کے دن ہی حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی۔

— جمعہ کے دن آپ کی ملاقات حضرت ہوا سے ہوئی۔

— جمعہ کے دن حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑی پر ٹھہری۔

— جمعہ کے دن ہی حضرت آدم علیہ السلام کی وفات ہوئی۔

— جمعہ کے دن ہی قیامت آئے گی۔

نزہت سلمیٰ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بارسی ٹاکلی

علم

— جہالت انسان کو نقصان پہنچاتی ہے۔ علم فائدہ پہنچاتا ہے۔

— علم ایک روشنی ہے جس میں انسان اچھائی اور برائی کو دیکھ پاتا ہے۔

— علم شریف کی شرافت اور عالم کے مرتبے کو بڑھاتا ہے۔

غزالہ مشتاق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آکوٹ فیل، آکولہ

عجیب اتفاق ہے!!

— ابراہیم لنکن اور جان ایف کینڈی، دونوں کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔

— دونوں کو ان کے سکریٹری نے خبردار کیا تھا کہ باہر نہ جائیں۔

— دونوں کو گولی لگتے وقت ان کی بیویاں موجود تھیں۔

— لنکن کے سکریٹری کا نام کینڈی اور کینڈی کے سکریٹری کا نام لنکن تھا۔

— دونوں کے قاتلوں کا سن پیدائش ایک ہی ہے اور وہ ۱۹۳۹ء ہے۔

— دونوں کے قاتل عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی قتل کردیے گئے۔

نیہا خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اناؤ

تاریخی معلومات

— حضرت یوسف ؑ تجارت کیا کرتے تھے۔

— حضرت نوحؑ بڑھئی کا کام کرتے تھے۔

— حضرت داؤد ؑ لوہے کا کام کرتے تھے۔

— حضرت ادریسؑ درزی کا کام کرتے تھے۔

— حضرت اسماعیل ؑ تیر بنایا کرتے تھے۔

— حضرت عیسیٰ ؑ رنگ سازی کا کام کرتے تھے۔

— حضرت محمدؐ تجارت کرتے اور بکریاں چَراتے تھے۔

ثمینہ اختر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آکولہ

اللّٰہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے

— اونچی آنکھیں اور اونچی آواز۔

— جھوٹی زبان۔

— وہ ہاتھ جو بے گناہ کو تکلیف پہنچائے۔

رضیہ بانو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاد نگر

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146