لطائف

شرکاء

بیوی: مجھے شاپنگ کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔

شوہر: تمہیں پیسوں کی نہیں عقل کی ضرورت ہے۔

بیوی: مگر آپ سے تو وہی چیز مانگی جاسکتی ہے جو آپ کے پاس موجود ہے۔

٭٭٭

بیوی بازار سے کپڑا خرید کر لائی اور آتے ہی کہنے لگی: ’’دیکھو میں تمہارے لیے کپڑا لائی ہوں۔ اس سے تمہارے لیے ایک رومال تیار کروں گی۔‘‘

شوہر نے حیران ہوکر کہا: ’’اتنے سارے کپڑے میں تم میرے لیے صرف ایک رومال بناؤگی یہ تو تیس رومالوں کے لیے کافی ہے۔‘‘

بیوی نے جواب دیا: ’’ایک رومال سے جو کپڑا بچے گا، اس سے میری قمیص بن جائے گی۔‘‘

٭٭٭

استاد شاگرد سے: زبیر تم کھڑے ہوجاؤ، تم کلاس میں سو رہے ہو۔

زبیر: سر میں سوتو جاؤں اگر آپ کی آواز ذرا کم ہوجائے۔

٭٭٭

مریض ڈاکٹر سے: ڈاکٹر صاحب میں اپنی بیماری سے تنگ آکر مرنا چاہتا ہوں۔

ڈاکٹر: یہ کام تم خود نہ کرو بلکہ میرے اوپر چھوڑ دو۔

٭٭٭

ٹریفک پولیس: رکو، رکو تمہاری گاڑی میں ہیڈ لائٹ نہیں ہے۔

ڈرائیور: ہٹو بچو! دور رہو، گاڑی میں بریک بھی نہیں ہے۔

٭٭٭

ناقابلِ عمل مشورے

٭ اگر کپڑوں پر کہیں نہ مٹنے والے داغ لگ جائیں تو وہاں سے کپڑے کو فوراً کاٹ لیں، دھبہ نظر نہیں آئے گا۔

٭ اگر چینی گندی ہوجائے تو اسے پانی میں بھگو کر دھولینا چاہیے۔ اس طرح چینی بالکل صاف ہوجائے گی۔

٭ اگر پلاسٹک کے برتن پر دھبے لگ جائیں تو برتن کو فوراً چولہے پر رکھیں اس سے برتن پر لگے داغ برتن سمیت ختم ہوجائیں گے۔

٭ اگر آپ کے پیٹ میں درد ہورہا ہے تو آپ دو تین روٹیاں تو ضرور کھائیں اس سے آپ کے درد میں اضافہ ہوگا۔

٭ اگر آپ کے بال بہت زیادہ لمبے ہوجائیں تو انہیں فوراً کٹوادیں۔

پیاری بہنو! آپ ان سب باتوں کو ضرور پڑھیں لیکن عمل نہ کریں۔

پرکشش پیشکش

میری بیٹی بہت خوبصورت، ماڈرن اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اپنے والد کی کروڑوں کی جائیداد کی واحد مالک کو ایسی ساس کی ضرورت ہے جو اس کے فل فرنیشڈ جدید طرز سے آراستہ بنگلے (تیاری آخری مراحل میں) میں اس کے ساتھ بطور ساس رہ سکیں۔ تعلیم کم از کم میٹرک اور گھر داری کے تمام امور کے ساتھ کھانا پکانے میں ماہر ہوں۔ اپنے فرزند کی طرح خود بھی کان کھلے اور منہ بند رکھنے کی عادی ہوں۔ ان فرزند کو ترجیح دی جائے گی جوگھریلو امور میں دلچسپی نیز ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھتے ہوں کیونکہ میری بیٹی ہائی کلاس پارٹیز اٹینڈ کرتی ہے اور کسی ڈرائیور کو ترجیح نہیں دیتی۔ جلد از جلد اپنی اور اپنے بیٹے کی تصویر کے ساتھ درخواست بکس نمبر9211پر ارسال کریں اور گھر دامادی جیسی فرمانبردار اور منافع بخش آفر جدید طرز زندگی، قیام و طعام اور دیگر مراعات کے ساتھ قبول کرکے اپنا مستقبل تابناک بنائیں۔

٭٭٭

ایک لڑکا بنا لائٹ کی گاڑی سے جارہا تھا، تبھی پولیس والے نے روک کر پوچھا: گاڑی میں لائٹ کیوں نہیں لگائی؟

لڑکا بولا: چاروں طرف لائٹ ہے توپھر گاڑی میں کیاضرورت ہے؟

پھر پولیس والا ٹائر کی ہوا نکالتے ہوئے بولا: چاروں طرف توہوا ہی ہوا ہے پھر گاڑی میںہوا کی کیا ضرورت ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146