لڑکی کی تلاش

طلعت عارف

آج کل ہمارا معاشرہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتا جارہا ہے۔ لیکن اصل میں ہمارا معاشرہ اخلاقی قدروں کی پستی میں گرتا چلا جارہا ہے۔ ہم نے ظاہری حسن اور دلکشی کو اتنی اہمیت دینی شروع کردی ہے کہ ہمارے نزدیک سادگی اور کردار کی کوئی اہمیت ہی باقی نہیں رہی۔ روز بروز اخبارات میں ضرورت رشتہ کے کالم میں ایسے اشتہارات شائع ہوتے ہیں جس میں ہر کوئی حسین و جمیل لڑکی کی تمنا کرتا ہے ، ہر کوئی بجائے حسنِ سیرت کے حسنِ صورت کو ترجیح دے رہا ہے۔ اور خوبصورت چہرے کا متلاشی ہے۔ ایسے میں قبول صورت اور دوسری لڑکیاں کدھر جائیں گی۔ ذرا سوچیے تو ان کے اور ان کے والدین کے دل پر کیا گزرتی ہوگی۔

اللہ کے رسول ﷺ نے اس سلسلے میں واضح طور پر رہ نمائی فرمائی ہے اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ شادی کے لیے رشتہ تلاش کرتے وقت کس چیز کو بنیادی ترجیح بنایا جائے۔ آپؐ نے فرمایا:عورتوں سے نکاح تین بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔ ان کے حسن کے سبب، خاندان اور حسب و نسب کی بدولت اور ان کے اخلاق و دین داری کے سبب، پس تم ہر چیز پر دین داری کو ترجیح دو۔‘‘ ایک اور حدیث میں فرمایا: ’’پوری دنیا ایک متاع ہے اور دنیا کی بہترین متاع نیک عورت ہے۔‘‘ اللہ کے رسول ﷺ کی ان واضح ہدایات کے باوجود ہم بھٹک رہے ہیں اور ہماری ترجیحات بدل گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج رشتوں کی تلاش میں لڑکوں لڑکیوں کی عمریں ضائع ہورہی ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ اس ترقی یافتہ دور میں شرافت اخلاق اور کردار کی اہمیت ہی نہیں رہی۔ گھر گھر جاکر خوبصورت لڑکی تلاش کرنا محض وقت گزاری کے سواکچھ نہیں۔ لڑکے کی ماں اپنے بیٹے کے لیے چاند سی بہو کی تلاش میں رہتی ہے۔ چاہے اس کا بیٹا چاند میں داغ ہی کیوں نہ لگے۔ وہی لڑکی ایک کامیاب بہو بن سکتی ہے جو حسنِ سیرت سے مالا مال ہو۔ ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی۔ لڑکی دیکھتے وقت سب سے پہلے اس کے اخلاق وکردار اور شرافت کو مدنظر رکھا جائے۔ اگر ہم رسول ؐ کی ہدایات کو اپنے پیش نظر رکھیں تو ہمارے معاشرے کا یہ اہم ترین مسئلہ بڑی آسانی سے حل ہوسکتا ہے مگر اسے اپنانے والے کم ہی لوگ رہ گئے ہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146