پودینہ کی حیرت انگیز طبی خصوصیات

؟؟؟

پودینہ حیرت انگیز طبی خواص رکھنے والی جڑی بوٹی ہے۔ اس کی مدد سے نہ صرف کھانوں اور مشروبات کو خوشبودار بنایا جاتا ہے بلکہ طویل عرصے سے دواؤں میں بھی اسے استعمال کیا جارہا ہے۔ پودینہ کے تازہ یا خشک پتوں کو گرم پانی میں جوش دے کر اسے پینے سے بدہضمی، نزلہ زکام، ہچکی کی شکایت، پیٹ پھولنے اور بے خوابی کی شکایتیں رفع ہوجاتی ہیں جبکہ اس کے پتے کے عرق کو بیرونی طور پر استعمال کرنا بھی مفید ہے۔ سردیوں میں جب کھال پھٹنے لگتی ہے، اس سے تیار کردہ کاسمیٹک مصنوعات جلد کو پھٹنے سے محفوظ رکھتی ہیں علاوہ ازیں چکنے بالوں کی صفائی کے لیے، چہرہ نکھارنے کے لیے اور تازہ دم ہونے کے لیے غسل کے پانی میں پودینے کے عرق کو شامل کرکے حیرت انگیز نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

پودینے کا عرق (Peppermint) نہ صرف خوشبودار ہوتا ہے بلکہ اس میں سکون بخش، جسم سے زہریلے اثرات دور کرنے، پیٹ میں درد یا مروڑ کی شکایت رفع کرنے، سوزش ختم کرنے، جراثیم کش اور کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کی تکلیف دور کرنے کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔

پودینے کو مختلف طبی شکایتوں میں مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ معدے یا آنتوں کی تکلیف میں جب درد کی لہریں اٹھ رہی ہوں، پیٹ میں گیس بھر گئی ہو اس کے جوشاندے سے خاصا افاقہ ہوسکتا ہے۔ جن لوگوں کو کم بھوک لگنے کی شکایت ہو انہیں چاہیے کہ کھانے سے پہلے پودینے کے عرق سے تیار شدہ شربت کم مقدار میں استعمال کریں، اس سے بھوک کھل جائے گی۔ فکر اور پریشانی سے ہونے والے سر درد کی شکایت اور خیالات کے ارتکاز کے لیے بھی اس کی چائے استعمال کی جاسکتی ہے۔ پٹھوں میں درد ہو تو پیپرمنٹ آئل کی مالش بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔ ہچکی لگنے اور نفخ کی شکایت رفع کرنے کے لیے پودینے کے پتوں سے تیار شدہ ٹھنڈی چائے مفید ہوتی ہے۔ شدید نزلہ زکام اور ناک بند ہونے کی صورت میں پودینے سے تیارشدہ تیل رومال پر چھڑک کر سونگھا جائے تو اس سے افاقہ ہوسکتا ہے۔

گرم پانی میں اس تیل کے بھپارے لینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ آدھے سر کے درد، چہرے کے اعصاب میں درد، پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں پودینے کے تیل کی مالش حیرت انگیز نتائج دکھاتی ہے۔ یہ فوائد خصوصیات کے ساتھ موسم سرما میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ مالش کے لیے پودینے کے پتوں کو کسی تیل میں ڈبو کر کچھ عرصے تک دھوپ دکھا کر استعمال کرنا چاہیے۔

تاہم پودینے کے تیل سے بعض لوگوں کو الرجی بھی ہوسکتی ہے اس لیے مسلسل بہت دیر تک تیل کو سونگھنے سے گریز کرنا چاہیے اور شیر خواروں اور کم عمر بچوں پر اسے آزمانے سے گریز کرنا چاہیے۔ حاملہ خواتین اور گردے کے مسائل میں گرفتار مریضوں کو بھی پودینے کے تیل کے استعمال میں محتاط رہنا چاہیے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146