چھوٹی باتیں …کام کی باتیں

ماخوذ

داغ دھبے کریں غائب
٭اگرقمیص پر پان کے داغ پڑگئے ہوں اور کافی دیر سے صاف نہ ہورہے ہوں تو اس جگہ پر پہلے دودھ کا پاؤڈر مل دیجیے پھر دھو ڈالیے۔ ایسا کرنے سے داغ بالکل ختم ہوجائے گا اور قمیص نکھر آئے گی۔
٭ اگر کپڑوں پر خون کے داغ لگے ہوں تو کپڑے نمک پانی کے ٹھنڈے گھول میں بھگودے۔ کچھ دیر بعد صاف پانی سے دھودیں۔ داغ صاف ہوجائے گا۔
٭زنگ لگے کپڑے پر لیموں کا رس اور نمک لگاکر کچھ دیر دھوپ میں رکھیں اور اس کے کچھ دیر بعد سوکھنے پر گرم پانی و صابن سے دھولیں۔ داغ مٹ جائے گا۔
٭ کپڑوں پر اگر کافی اور کولڈ ڈرنکس کے داغ لگ گئے ہوں تو بوریکس کے گھول میں کچھ دیر بھگوکر دھولیں۔
٭ سفید کپڑوں کا پیلاپن ہٹانے کے لیے دھلنے کے بعد ان پر پھٹکری ملے پانی میں تھوڑی دیر بھگو کر رکھیں۔ اس کے بعد صاف پانی سے اچھی طرح دھولیں داغ مٹ جائے گا۔
٭ کپڑوں پر اگر چکنی کا لکھ یا کسی قسم کی گریس لگ گئی ہو تو اس پر کچھ دیر کچا پیاز پیس کر ملیں۔
٭ گریس ہٹانے کا ایک اور طریقہ ہے۔ آپ گریس والی جگہ کو ایک کھلے برتن میں رکھیں پٹرول میں رگڑیں۔ گریس گھل کر پٹرول میں چھوٹتی جائے گی۔ بعد میں صرف صابن یا سرف سے کپڑا دھولیں۔
ایسے بڑھائیں ذائقہ
٭ پنیر کو کدوکس کرنے سے پہلے کدوکس پر تیل کی کچھ بوندیں ڈال دیں۔ پھر تیل پھیلاکر پنیر کسنا شروع کریں۔ اس سے پنیر کدوکس پر نہیں چپکے گا۔
٭ سبزی بناتے وقت اس میں زیادہ مرچ پڑجانے پر ٹماٹر ساس یا لیموں کا رس ڈال سکتے ہیں۔
٭ پیاز کو کرکرا اور جلدی سینکنے کے لیے پیازکو سینکتے وقت اس میں ایک چٹکی شکر کے دانے ڈال سکتے ہیں۔
٭ پوڑیوں میں اگر کرکراپن چاہتے ہیں تو آٹا گوندھنے سے پہلے اس میں ایک چمچ سوجی اور چاول کا آٹا ملادیں۔ پوڑیاں کرکری بنیں گی۔
٭ سبزی میں تیز نمک کو برابر کرنے کے لیے آلو کو دھوکر اس کے دو حصے کریں اور اس کے بعد ان آلو کے ٹکڑوں کو سبزی میں ڈال دیں۔ آلو کے ٹکڑے زائد نمک کو سوکھ لیں گے۔
کچھ گھریلو علاج
٭مولی کے بیجوں کو لیموں کے رس میں پیسیں اور جہاں داد ہو وہاں لگائیں داد ٹھیک ہوجاتا ہے۔
٭ایک گلاس گاجر کے رس میں چٹکی بھر پسی کالی مرچ ڈال کر روز صبح خالی پیٹ لینے سے ایک ہی ہفتہ میں پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں اور بدن میں چستی آتی ہے۔
٭ سیندھا نمک، پھٹکری اور ہلدی سبھی چٹکی بھر لے کر سرسوں کے تیل میں ملائیں۔ اسے دانتوں اور مسوڑھوں پر رگڑ کر منجن کی طرح کریں۔ تھوڑی دیر بعد کلی کریں۔ دانتوں کی سبھی طرح کی پریشانیوں سے نجات مل جائے گی۔
٭ بچھو کے کاٹ لینے پر فوراً راحت کے لیے مولی کے ٹکڑے پر نمک چھڑک کر بچھو کے ذریعے کاٹے گئے ڈنک پر رکھنے سے درد میں کافی راحت ملتی ہے۔
٭ ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ پسی سونٹھ ڈال کر ابالیں۔ جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اسے ٹھنڈا کرکے چار دنوں تک سوتے وقت پابندی سے پئیں آؤں آنی بند ہوجائے گی۔
٭ رات کو سوتے وقت میٹھے گرم دودھ میں ایک چمچ گرم گھی ڈال کر دھیرے دھیرے پئیں۔ اس کے ساتھ ایک چمچ ترپھلا چورن بھی پھانک لیں۔ اس دوا کو پابندی سے لینے پر قبض دور ہوجائے گا۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں