پرچھائیاں خیالیوں کی

ڈاکٹر احمد محفوظ

نام کتاب : پرچھائیاں خیالوں کی
شاعر : حسنین سائر
صفحات : ۱۶۰
قیمت : ۱۰۰؍ روپئے
ملنے کا پتہ : مرکزی مکتبہ اسلامی، D-307، دعوت نگر
ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی-۲۵
تبصرہ نگار : ڈاکٹر احمد محفوظ
شعبہ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی-۲۵

ہمارے زمانے میں اردو شعرا کا ایک طبقہ وہ ہے، جو اپنے نام و نمود اور شہرت سے دور رہ کر اپنی تخلیقی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اسی طبقے سے تعلق رکھنے والوں میں ایک نام حسنین سائر کا بھی ہے۔ ان کے کلام کا پہلا مجموعہ ’’پرچھائیاں خیالوں کی‘‘ ہمیں اس لیے متوجہ کرتا ہے کہ اس میں شاعری کی فنی ریاضت جگہ جگہ محسوس ہوتی ہے۔ انھیں اس بات کا بھر پور احساس ہے کہ خیال وفکر شعر کی دنیا میں اس وقت قابلِ اعتنا قرار پاتے ہیں، جب انھیں فنی ہنر مندی کی کسی نہ کسی قابلِ ذکر سطح پر برتا اور بیان کیا جائے۔ یہی سبب ہے کہ ان کے کلام میں زبان و بیان کی صفائی اور دیگر فنی ضابطوں کی پاسداری کی کوشش صاف نظر آتی ہے۔
حسنین سائر ہمارے عہد کے بزرگ استاد اور کہنہ مشق شاعر ابوالمجاہد زاہدؔ کے تلامذہ میں ہیں۔ جہاں تک اس مجموعے میں بیان کردہ خیالات کا تعلق ہے تو ان پر اعلیٰ انسانی اقدار کا عکس نمایاں ہے۔ اس سلسلے میں اہم بات یہ ہے کہ اس طرح خیالات کو شاعر نے محض کھلے ہوئے نصیحت آمیز بیان ہونے سے بچائے رکھا۔ حسنین سائر کی نظر میں شعری تقاضے مقدم ہیں اور یہی بات بحیثیت شاعر ان کے روشن امکانات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ زیر تبصرہ مجموعے سے صرف پانچ شعر پیش کیے جارہے ہیں:
راہ کی دھوپ میرے کام آئی
چھاؤں ہوتی تو سوگیا ہوتا
دکھاتا ہے غلط تصویریں میری
یہ کس دستِ ہنر میں آئنہ ہے
برس پڑتی ہیں یہ غم میں، خوشی میں
ان آنکھوں کا کوئی موسم نہیں ہے
آئنہ تو داغ چہرے کے دکھاتا ہے مگر
وہ دکھا سکتا نہیں جو اس کے پس منظر میں ہے
ہے تیرا کام، تو دستک دیے جا
دلوں کا در کوئی کھولے نہ کھولے
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146