مسکرائیے…!

ماخوذ

ایک شخص (اعلان کرنے کے انداز میں): گائے کا یہ بچہ کس کا ہے؟
دوسرا شخص (گائے کے بچے کو غور سے دیکھنے کے بعد): لگتا تو گائے کا ہی ہے۔
٭٭٭
اقبال (احمد سے): دنیاکا سب سے طاقتور انسان کون ہے؟
احمد: ٹریفک کا سپاہی جو صرف ایک ہاتھ کے اشارے سے سیکڑ وں گاڑیاں روک لیتا ہے۔
٭٭٭
استاد کلاس میں سمجھاتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ محنت کرکے آدمی جو چاہے بن سکتا ہے۔ آپ لوگ محنت کے ذریعے اپنی خواہشات پوری کرسکتے ہیں۔ اس پر ایک شاگرد بولا:
’’مگر جناب میرے ابو تو کہتے ہیں میری خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔‘‘
’’تمہاری کیا خواہش ہے؟ ‘‘ استاد نے پوچھا۔
’’جناب میں لیڈی ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں ۔‘‘ شاگرد نے معصومیت سے جواب دیا۔
٭٭٭
ایک پاگل نے دوسرے سے پوچھا:’’بتاؤ دو اور دو کتنے ہوئے؟
دوسرے پاگل نے جواب دیا: یار میں نے سائنس نہیں پڑھی۔
پہلے پاگل نے کہا: تو میںنے سائنس کا سوال کب پوچھا؟ میں نے تو اسلامیات کا سوال پوچھا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146