عظیم جھیلیں رام

عبداللہ صدیقی

’’عظیم جھیلیں‘‘ براعظم شمالی امریکہ میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا کی سرحدوں کے قریب واقع ۵؍ بہت بڑی جھیلوں کو کہا جاتا ہے۔ یہ روئے زمین پر تازہ پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ دریائے سینٹ لارنس کو ملاکر یہ دنیا میں میٹھے پانی کا سب سے بڑا نظام تشکیل دیتی ہیں۔ بعض مرتبہ انہیں درونِ زمین سمندر بھی قرار دیا جاتا ہے۔
ان عظیم جھیلوں میں مندرجہ ذیل جھیلیں شامل ہیں:
٭ اس سلسلے کی سب سے بڑی جھیل سپیریئر ہے جو حجم اور گہرائی کے اعتبار سے بھی سب سے بڑی ہے۔
٭ جھیل مشی گن حجم کے اعتبار سے دوسرے اور رقبے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ اس سلسلے کی واحد جھیل ہے جو مکمل طور پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں واقع ہے۔
٭ جھیل ہیورون حجم کے اعتبار سے تیسری اور رقبے کے لحاظ سے دوسری سب سے بڑی جھیل ہے۔
٭ جھیل ایری حجم کے لحاظ سے سب سے چھوٹی اور کم گہری ہے۔
٭جھیل اونٹاریو رقبے کے لحاظ سے سب سے چھوٹی جھیل ہے۔
جھیل ہیورون اور جھیل ایری کے درمیان ایک اور چھوٹی سی جھیل سینٹ کلیئر بھی واقع ہے جو عظیم جھیلوں کے نظام کا تو حصہ ہے، لیکن عظیم جھیلوں میں شمار نہیں ہوتی۔ عظیم جھیلوں کے اس نظام میں ان جھیلوں کو ایک دوسرے سے ملانے والے دریا بھی شامل ہیں، جن میں جھیل سپیرئیر اور جھیل ہیورون کو ملانے والا ’’دریائے سینٹ میریز‘‘ جھیل ہیورون اور جھیل سینٹ کلیئر کو ملانے والا ’’دریائے سینٹ کلیئر‘‘ جھیل سینٹ کلیئر اور جھیل اونٹاریو کے درمیان ’’دریائے نیاگرا‘‘ اور ’’نیاگرا آبشار‘‘ شامل ہیں۔ (جھیل مشی گن آبنائے میکنیگیگ کے ذریعے جھیل ہیورون سے منسلک ہے۔)
جھیل مشی گن کے علاوہ تمام جھیلیں امریکہ اور کنیڈا کی سرحدوں پر واقع ہیں۔ دریائے سینٹ لارنس امریکہ اور کینیڈا کے درمیان بین الاقوامی سرحد کا کام دیتا ہے۔
دنیا بھر میں میٹھے پانی کے ذخائر کا کل ۲۰ فیصد ان ۵؍عظیم جھیلوں میں ہے جو مجموعی طور پر4735 مکعب میل (81222مکعب کلومیٹر) ہے۔ ان جھیلوں میں پانی کا اندزہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر اسے پورے امریکہ پر چھوڑ دیا جائے تو ہر جگہ 9.5فٹ پانی کھڑا ہوجائے گا۔ ان جھیلوں کا مشترکہ سطحی رقبہ 25094مربع میل ہے۔
دریائے سینٹ لارنس کے ذریعے بڑے بڑے بحری جہاز ان جھیلوں کے اندر سفر کرسکتے ہیں اور یہاں سے بحر اوقیانوس تک جاسکتے ہیں۔ اپنے عظیم ترین حجم کے باوجود سردیوں کے موسم میں ان جھیلوں پر برف کی تہیں جم جاتی ہیں اور اس موسم میں اس میں جہاز رانی ممکن نہیں۔ ——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146