کام کی باتیں

ماخوذ

٭ کوفتوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے قیمے میںایک چمچہ دہی اور ایک چمچہ چاول پیس کر ڈال دیں۔ کوفتے نہیں ٹوٹیں گے۔
٭ آلو کے چپس خستہ اور کرارے بنانے کے لیے چپس کو نمک ملے پانی میںایک گھنٹہ ڈال دیں پھر تل لیں۔
٭ ادرک لہسن کاپیسٹ زیادہ دن تازہ رکھنے کے لیے پیسٹ کو کیوبز میں ڈال کر فریز کرلیں۔
٭ لیموں استعمال کرنے کے بعد ان کے چھلکے نہ پھینکیں۔ انہیں کہنیوں پر رگڑ کر ملیں۔ یہ عمل روزانہ کریں۔ چند دنوں میں سیاسی ختم ہوجائے گی۔
٭باورچی خانے میں عموماً خواتین ایک سنگ مرمر کا تختہ رکھتی ہیں ، جس پر روٹی بنانے کے علاوہ سبزیاں وغیرہ بھی کاٹی جاتی ہیں۔ سنگ مرمر کی یہ سل اگر میلی ہوجائے تو پانی میں ایمونیا ملاکر اس سے مل کر دھولیں۔ صاف ستھری ہوجائے گی۔
٭اگر آپ چاہتی ہیں کہ جوتے کی پالش چمکے تو پالش کرنے سے پہلے تھوڑا ساسرکہ ملادیں جوتے چمک جائیں۔
٭ دانتوں میں درد ہو تو جس دانت میں درد ہے اس کے نیچے ادرک رکھ دیں۔ درد کم ہوجائے گا۔
٭ اگر بہت زیادہ پیاز کاٹنا ہو تو پانی کے برتن میں برف ڈال دیں اور اس میں چھلی ہوئی پیاز ڈال کر ٹھنڈی ہونے دیں۔ ٹھنڈی پیاز سے آنسو نہیں بہیں گے۔
٭ آواز بیٹھ جائے تو گڑ ڈال کر چاول پکائیں۔ رات کو اسے خوب پیٹ بھر کر کھائیں، کچھ دیر بعد گرم پانی کے دو گھونٹ پی لیں۔ ٹھنڈا پانی ہرگز نہ پئیں، دو تین روز ایسا کرنے سے آواز کھل جائے گی اور سریلی ہوجائے گی۔
٭ سوکھے ہوئے پھول اور پتیوں کو روغن زیتون میں ملاکر رکھنے سے ان کی اصلیت برقرار رہے گی۔
٭ اگر کسی وجہ سے نیند نہ آرہی ہو تو سرخ ٹماٹرکو کاٹ کر اس پر شکر چھڑک کر کھالیں۔
٭بینائی کمزور ہوگئی ہے تو چار بادام، ایک چٹکی سونف سوتے وقت کھانے سے نظر تیز ہوجائے گی۔
٭تھرماس میں بدبو پیدا ہوجائے تو ایک پیالی سرکہ ڈال کر تھوڑی دیر ہلائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
٭ اگر پاؤں پر جوتے یا چپلوں کے نشان پڑگئے ہوں تو موسچرائنگ کریم میںلیموں ملاکر پیروں پر مساج کیجیے۔
ہاتھوں میں بسی لہسن کی بو
٭ لہسن کے پیسنے اور کاٹنے سے ہاتھوں میں اس کی بو بس جانے کی صورت میںہاتھ نمک اور ٹھنڈے پانی سے دھولنا چاہیے۔ نمک کی جگہ لیموں کا رس بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن پانی ٹھنڈا ہونا چاہیے۔ نمک یا لیموں ملے پانی سے ہاتھ اچھی طرح دھونے کے بعد صابن اور گرم پانی سے ہاتھ دھولینا چاہیے۔ لہسن کی بو ختم ہوجائے گی۔
جھائیوں کا علاج
٭ چہرے پر جھائیوں کا ایک اہم سبب جسم میں فولاد کی کمی ہوتا ہے۔ اس کے لیے پالک کا ادھ پکا ساگ کھانا مفید ہوتا ہے۔ اسی طرح خشک خوبانی ایک دو مٹھی باقاعدگی سے کھانا چاہیے۔ شربت خوباں کا ہر کھانے کے بعد استعمال بھی ایک مفید علاج ہے۔ بیرونی طور پر دیسی چنے کے بیسن کو تل کے تیل میںملاکر چہرے پر لیپ کرکے 20-15 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالنے سے چند روز میں جھائیاں اور دھبے دور ہوجاتے ہیں۔
شیمپو کا اثر ماں کے پیٹ تک
٭ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے بعد امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شیمپو اور جسم پر لگائے جانے والے مختلف لوشن ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ امریکہ میں پٹسبرگ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شیمپو اور لوشن میں استعمال ہونے والا ایک کیمیکل ایم آئی ٹی ماں کے پیٹ میں بچے کے دماغی خلیوں کے اس حصے کی نشوونما کو متاثر کرسکتا ہے جو دوسرے خلیوں کے ساتھ رابطے کا کام کرتا ہے۔ اس تحقیق پر کام کرنے والے ایک ڈاکٹر ایلیس آزن مین نے بتایا کہ فی الحال چوہوں پر تجربات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ایم آئی ٹی نامی کیمیکل کا ہر روز استعمال انسانوں کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم انھوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146