صدقہ جاریہ

ہدیٰ اریبہ

شام کا وقت تھا۔ تانیہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھی چائے پی رہی تھی کہ ایک دم اسے خیال آیا آج اسلامیات کی مس نے صدقہ جاریہ کے بارے میں بتایاتھالیکن بات میری سمجھ میں نہیں آئی تھی۔ چلو میں ماریہ باجی سے پوچھتی ہوں۔ ’’ماریہ باجی آج مس نے ہمیں صدقہ جاریہ کے بارے میں بتایا تھا، اس کا مطلب کیا ہے؟‘‘ ماریہ باجی نے کہا: ’’صدقہ جاریہ کا مطلب ہے کہ اگر آپ کا انتقال ہوجائے اور آپ کی کسی بھی چیز سے لوگ فائدہ اٹھائیں تو آپ کو ثواب ملے گا اور وہ آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بن جائے گا۔‘‘
تانیہ نے پھر سوال کیا: ’’درخت ہمارے لیے صدقۂ جاریہ کیسے بنے گا؟‘‘ماریہ باجی کے بجائے امی نے کہا: ’’اگر تم پودا لگاؤ گی تو وہ درخت بن جائے گا، اور اس میں پھل نکل آئیںگے۔ لوگ وہ پھل توڑ کر کھائیں گے، اللہ کا شکر ادا کریں گے اور اس طرح آپ کو ثواب ملے گا۔‘‘ابو نے مزید وضاحت کی: ’’اگر کوئی سفر کرکے آئے اور بہت دھوپ بھی ہو تو وہ تمہارے لگائے ہوئے درخت کے نیچے آرام کرے گا اور تمہیں دعا دے گا۔‘‘تانیہ نے پھر سوال کیا: ’’مال ودولت ہمارے لیے صدقۂ جاریہ کیسے بنے گا؟‘‘امی نے بتایا: ’’اگر تم اپنے مال و دولت سے عوام کی بھلائی کے کام کروگی یعنی اگر تم اسپتال بنادوگی تو اس میں مریض آئیں گے اور شفا پائیں گے تو اس طرح تمہاری دولت تمہارے لیے صدقۂ جاریہ بن جائے گی۔‘‘
اب تانیہ کی سمجھ میں تمام بات آگئی۔ ’’اب میں بھی کوئی ایسا کام کروں گی جو میرے لیے صدقۂ جاریہ بن جائے۔‘‘ تانیہ نے کہا اور امی نے انشاء اللہ کہہ کر تانیہ کو شاباشی دی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146