بات ہے سمجھ کی

عشرت رضی

’’عورت کو حیا ہی خوب صورت بناتی ہے۔‘‘ یہ جملہ سائرہ سے اس کی بہن طاہرہ کہہ رہی تھی اور وہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑا رہی تھی۔ اگر آدمی تیار ہوکر، سج دھج کر باہرنکلے تو مزہ بھی آتا ہے۔ یہ کیا کہ خوب صورت لباس اور میک اپ کرکے برقعہ اوڑھ لیاجائے۔
آج بھی وہ گھر سے اپنی سہیلی سے ملنے جارہی تھی اور ٹھیک ٹھاک طریقے سے تیار ہورہی تھی۔ امی نے بھی اپنی بیٹی کو رشک سے دیکھا اور دل میں اپنی بیٹی کی خوب صورتی کو سراہا۔ حالانکہ خوب صورتی میک اپ کی محتاج نہیںہوتی، وہ تو انسان کے اندر سے خوشبو بن کر پھیلتی ہے، لیکن یہ بات سائرہ کی سمجھ میں نہیں آئی۔ طاہرہ نے تاسف سے اپنی بہن کو دیکھا اور بس سوچ کر رہ گئی۔ طاہرہ بھی خوبصورت اور خوب سیرت تھی لیکن بے حجاب نہیں تھی۔ پردے میں رہنا اسے پسند تھا کہ یہی عورت کو گرم و سرد ہوا سے چھپاتا ہے، اور وہ اپنی بہن کو بھی سمجھاتی تھی لیکن سائرہ ہنس کر ٹال دیتی تھی۔ سائرہ کو گھر سے نکلے بہت دیر ہوگئی تھی۔ امی بھی بہت پریشان ہورہی تھیں کہ اتنے میں دروازہ کھلا اور سائرہ ہانپتی کانپتی گھر میں داخل ہوئی۔ وہ چہرے سے پریشان لگ رہی تھی۔ طاہرہ نے اپنی بہن کو سنبھالا، پیار کیا اور پوچھا : ’’ یہ تمہیں کیاہوگیا؟ تم تو اپنی دوست کے گھر گئی تھیں۔‘‘ جب کچھ دیر بعد سائرہ کے حواس بحال ہوئے تو اس نے بتایا کہ وہ اپنی دوست کے گھر سے نکلی اور بس اسٹاپ تک پہنچی ہی تھی کہ کچھ بدمعاش قسم کے لڑکوں نے اسے گھیر لیا اور اس کے حسن کی تعریف گھٹیا انداز میں پھبتی کس کر کرنے لگے۔ یوں لگ رہا تھا کہ وہ بھیڑیوں میں گھر گئی ہے۔ اتنے میں بارش ہونے لگی اور رکشہ اور بس کا دور دور تک پتا نہیں تھا، کپڑے جسم سے چپک سے گئے تھے، وہ خود کو عریاں محسوس کر رہی تھی اور آوارہ لڑکے اسے دیکھ کر جملے کس رہے تھے اور وہ خود کو بے بس محسوس کررہی تھی۔ آج اسے پردے کی اہمیت کا احساس ہوا تھا۔ اگر وہ حجاب میں ہوتی تو اتنی بے عزت نہ ہوتی۔ لوگ اسے دیکھ کر مسکراکر گزررہے تھے کہ اتنے میںبس آگئی اور وہ جلدی سے اس میں سوار ہوگئی۔ بس میںبیٹھے ہوئے لوگوں کی نظریں اسے اپنے جسم میں چبھتی ہوئی لگ رہی تھیں۔ اس وقت اسے اپنی بہن کی باتیں یاد آئیں۔ حجاب انسان کو نامحرم اور برے لوگوں سے بچاتا ہے۔ خوب صورتی کو اشتہار بناکر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ یہ بات آج اس کی سمجھ میں آئی کہ عورت تو ڈھکی چھپی ہی اچھی لگتی ہے۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146