انگور—گھریلو ڈاکٹر

ماخوذ

¿ سائنس دانوں نے کئی قسم کے تجربے کرکے دریافت کیا ہے کہ انگور میں روگ دور کرنے کی عجیب تاثیر موجود ہے۔ بدہضمی یا کمزوریٔ ہاضمہ جس کی موٹی علامات بھوک کی کمی، پیٹ بھولنا، قبض، پیچش، متلی، سینے میں جلن، پیٹ بھاری ہونا، کھانا کھانے کے بعد پیٹ درد، سانس میں بدبو، سر میں درد وغیرہ ہیں۔ آدمی کو یہ روگ کبھی نہ کبھی ضرور تکلیف دیتے ہیں۔ ایسی حالت میں اپنی آنتوں اور پیٹ کو آرام دینا چاہیے اور انگور کااستعمال جاری رکھنا چاہیے۔ اس سے جلدی فائدہ ہوتا ہے۔ اس لیے کہ ایک تو یہ غذا ہلکی ہوتی ہے، دوسرے زود ہضم، تیسرے پیٹ کی جلن اور دل کی بے چینی کو دور کرتا ہے۔
¿ انگور کا رس پھیپھڑے اور گردے کو تقویت دیتا ہے، پیشاب کو بہاتا اور بلغم کو خارج کرتا ہے، علاوہ ازیں خون کی کمی اور یرقان میں بھی انگور کااستعمال مفید ہے۔
¿ شہد کو انگور کے رس میں ملا کر استعمال کرنے سے کھانسی شرطیہ اچھی ہوجاتی ہے۔ یہ خیال رہے کہ انگور کا رس پینے کے بعد پانی ہرگز نہیں پینا چاہیے، ورنہ کھانسی بڑھ جائے گی۔
¿ دل کے درد اور دھڑکن میں مریض کو انگور کا رس دینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ درد اور دھڑکن کم ہوجاتی ہے اور تھوڑی دیر بعد مریض کو سکون ہوجاتا ہے۔
¿ بچوں کو کیسا بھی قبض کیوں نہ ہو، انگور کا ایک چمچہ رس دینے کے کچھ دیر بعد ہی دست آجاتا ہے۔ دانت نکلتے وقت ہر روز صبح شام ایک چمچہ رس دینے سے بچہ نہ زیادہ روتا ہے اور نہ اسے دانت نکالنے میں زیادہ تکلیف ہی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بچے کو سوکھے بیماری بھی نہیں ہونے پاتی۔ جن ننھے بچوں کو چکر اور غشی آتے ہیں انھیں بھی انگور کا رس دن میں تین بار پلایا جائے تو یقینا چند روز میں غشی آنے کی بیماری دور ہوجاتی ہے۔
¿ انگور کا اگر باقاعدہ استعمال کیا جائے تو دبلا پتلا آدمی کچھ ہی دنوں میں فربہ ہوجاتا ہے۔ ناریل کے پانی یا ناریل کے ساتھ انگور استعمال کرنے سے ایک ہفتہ کے اندر جسم میں حیرت انگیز بیداری اور چستی دکھائی دینے لگتی ہے، اس کے استعمال کا وقت صبح، دوپہر اور شام ہے۔ تھوڑی بہت کسرت یا ہوا خوری کے بعد انگور اور بھی زیادہ فائدہ کرتا ہے۔ اگر وہ لوگ جنھیں اپنا زیادہ وقت دماغی کاموں میں خرچ کرنا پڑتا ہے، اس کا استعمال کریں، تو بڑا ہی فائدہ ہوتا ہے۔ رس پینے کے بعد ساری تکان دور ہوجاتی ہے۔ لگاتار کام کرنے سے دماغ میں جو کمزوری پیدا ہوتی ہے، وہ بھی دور ہوجاتی ہے، دل از سر نو تروتازہ ہوجاتا ہے۔
¿ عورت کو ماہواری حیض اگر ٹھیک طور سے نہ ہوتا ہو تو انگور کا رس ٹانک کے طور پر دینے سے خاصا فائدہ ہوتا ہے، اندامِ نہانی سے سفید رطوبت بہتی رہتی ہو، ہاضمہ بگڑا ہوا ہو، چہرہ بے رونق ہو رہا ہو، پیٹ پھول گیا ہو، قبض اور سر درد وغیرہ کی شکایت رہتی ہو تو انگور کا رس ایک چمچہ (۹۰ بوند) صبح و شام استعمال کرنے سے حیرت انگیز فائدہ ہوتا ہے۔
¿ حاملہ عورت کو اگر انگور ہر روز بلا ناغہ دیا جائے تو اسے مروڑ، سوزش، اپھارہ اور قبض وغیرہ کی شکایت نہ ہوگی۔ پیٹ کا بچہ بھی تندرست اور مضبوط ہوگا۔ ایران میں حاملہ کو لگاتار انگور کا رس، سرکہ اور کشمش دیتے ہیں۔ انگریز لوگ اپنے بچوں کو مضبوط، صحتور اور خوبصورت بنانے کے لیے انگور کا رس دیتے ہیں۔ اگر ایک چمچہ انگور کے رس کے ساتھ ایک چمچہ شہد ملا کر دیا جائے تو بچوں کی صحت بہت اچھی رہتی ہے۔
¿ ایامِ زچگی میں جبکہ جسم سے زیادہ خون نکل گیا ہو، انگور کا رس امرت سا اثر کرتا ہے۔ انگور میں لوہا بھی ہوتا ہے اس لیے یہ جسم کے خونی ذروں کو بڑھاتا ہے، جن لوگوں کو خون کی کمی کی شکایت ہو ان کے لیے انگور ایک نعمتِ غیر مترقبہ ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں