عَنْ اُمَیْمَۃَ بِنْتِ رُقَیْقَہَ قَالَتْ بَایَعْتُ النَّبِیَّ ﷺ فِیْ نِسْــوَۃٍ فَــقَالَ فَبِمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَاَطَقْتُنَّ، قُلْتُ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ اَرْحَمُ بِنَا مِنَّا بِاَنْفُسِنَا۔ (مشکوٰۃ المصابیح)
’’حضرت امیمہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے کچھ عورتوں کے ساتھ میں نبی ﷺ کے سامنے دینی احکام پر عمل کرنے کا عہد کیا، تو آپﷺ نے ہم سے عہد لیتے وقت فرمایا: جتنا تمہارے بس میں ہو، جہاں تک تم سے ہوسکے عمل کرنا، امیمہؓ نے کہا اللہ اور اس کے رسول ﷺ ہم پر اس سے زیادہ مہربان ہیں جتنا ہم اپنے اوپر مہربان ہوسکتے ہیں۔‘‘