رحمتِ الٰہی سے محرومی

ماخوذ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ لّاَ یَرْحَمِ النَّاسَ لاَ یَرْحَمْہُ اللّٰہُ

(جامع ترمذی)

’’جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اللہ بھی اس پر رحم نہیں کرتا۔‘‘

اللہ تعالیٰ کی ایک صفت رحیم ہے ’’بہت رحم کرنے والا‘‘ چناں چہ یہ اس کا رحم و کرم ہی ہے کہ وہ مومن و کافر، اپنے فرماں بردار اور نافرمان دونوں طرح کے بندوں کو یکساں طور پر دنیوی نعمتوں سے نوازتا ہے۔ نافرمانی کی وجہ سے کسی کی روزی بند نہیں کرتا۔ اگر وہ نافرمانی کی وجہ سے ایسا کرتا اور فوراً لوگوں کی گرفت فرماتا، تو یقینا بڑے بڑے پارساؤں کا بھرم کھل جاتا۔

اللہ تعالیٰ کی یہ صفت اس کے بندے بھی اختیار کریں تو یقینا اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے، وہ عادل ہے، عدل و انصاف کرنے والے کو پسند کرتا ہے۔ ستار ’’پردہ پوش‘‘ ہے، پردہ پوشی کرنے والے کو پسند فرماتا ہے، اسی طرح جو اس کی مخلوق کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کے ساتھ ایسا ہی معاملہ فرمائے گا، اس لیے کہ جیسا کروگے، ویسا بھروگے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں