دیس بدیس کے کھانے

غزالہ عامر

چکن ویجیٹبل رول

اجزاء: رول بنانے کی پٹیاں

چکن: ایک کپ (ابال کر ریشے الگ کرلیں)

بندگوبھی: ایک پاؤ (باریک کاٹ لیں)

شملہ مرچ: ایک عدد باریک کاٹ لیں

ہری مرچ: دس سے بارہ عدد (حسب ضرورت باریک کاٹ لیں)

نمک: حسب ضرورت

کالی مرچ: ایک چائے کا چمچہ یا حسب ضرورت (کٹی ہوئی)

چائنیز نمک: ایک کھانے کا چمچہ

سویا ساس: دو کھانے کے چمچے

سرکہ: دو کھانے کے چمچے

تیل: ایک کھانے کے چمچے

انڈے: دو عدد (ابال لیں)

ترکیب:

رول کے مکسچر کی تیاری: ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں چکن کے ریشے ڈال کر ہلکا سا ہلائیں۔ پھر اس میں بند گوبھی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ اب اس میں گاجر، شملہ مرچ اور ہری مرچ شامل کر کے ایک منٹ تک فرائی کریں اور پھر چولھا بند کردیں۔ اس کے بعد اس آمیزے میں نمک، چائنیز نمک، کالی مرچ، سویا ساس اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ بعد ازاں ابلے انڈے کی سفیدی کو باریک باریک کاٹ کر شامل کریں اور ایک بار پھر اچھی طرح ملا لیں۔ رول کے اندر بھرنے کے لیے آمیزہ تیار ہے۔

رول کیا تیاری: تیار شدہ آمیزے یا مکسچر کو پنیوں میں رکھ کر رول بنا لیں۔ رول کو فولڈ کرتے وقت اس کے کناروں پر انگلی یا برش کی مدد سے پھینٹا ہوا انڈا لگاتے جائیں تاکہ کنارے آپس میں جڑ جائیں۔

تلنے کے لیے: تیل اچھی طرح گرم کریں، جب کڑکڑانے لگے تو آنچ دھیمی کردیں۔ اب اس میں رول ڈال کر فرائی کریں۔ سنھرا ہونے پر رول نکالتی جائیں۔ مزیدار چکن ویجیٹبل رول تیار ہیں۔ چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

کھٹے آلو

اجزاء:

آلو: ایک کلو

پسا ہوا زیرہ: نصف چائے کا چمچ

پسی ہوئی سرخ مرچ: ایک کھانے کا چمچ

رائی کے بیچ: ایک کھانے کا چمچ

ہلدی: ایک کھانے کا چمچ

نمک: حسب ضرورت

کڑی پتا: چند عدد

املی کا پانی: آدھا کپ

لیموں: دو عدد

پودینہ: آدھی گٹھی (کترلیں)

ہری مرچ : دو عدد

بھوری شکر یا چینی: ایک چائے کا چمچ

تیل: حسب ضرورت

ترکیب:

آلوؤں کو اچھی طرح دھونے کے بعد ایک برتن میں ابال کر چھیل لیں۔ اب فرائی پین یا کسی بھی کھلے منہ والے برتن میں تیل گرم کریں اور پھر آلو ڈال کر تلیںحتی کہ ان کا رنگ خاکی مائل سنہرا ہوجائے۔ اب آلوؤں کو فرائی پین میں رہنے دیں اور تیل نکال لیں۔ اس کے بعد تمام مسالے آلووں پر ڈال دیں اور بغیر تیل کے کچھ دیر تک فرائی کریں۔ اس دوران چمچہ بھی چلاتی رہیں۔ کچھ دیر تک تلنے کے بعد آلوؤں کو ٹرے میں نکال لیں اور املی کا پانی اور لیموں کا عرق چھڑک دیں۔ اوپر سے پودینے کے پتے ڈال دیں۔ چٹخارے دار کھٹے آلو تیار ہیں۔

آلو چھولے کی چاٹ

اجزاء:

آلو: آدھا کلو (ابال کر چھیل لیں اور چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں)

سفید چنے: آدھا کلو (نصف گھنٹے کے لیے بھگو کر رکھ دیں)

دھلی مسور کی دال: آدھی پیالی

میٹھا سوڈا: ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ: چھے عدد (باریک کٹی ہوئی)

املی کی کھٹی میٹھی چٹنی: حسب ضرورت

نمک: حسب ذائقہ

سونٹھ: (پسی ہوئی) آدھا کھانے کا چمچ

لیموں: ایک عدد

ٹماٹر: چار عدد (باریک گول قتلے کرلیں)

پودینہ: آدھی گٹھی

چاٹ مسالہ: آدھا کھانے کا چمچ

سفید زیرہ: آدھا کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)

پیاز: تین عدد (لچھوں میں کاٹ کر نمکین پانی میں بھگو دیں)

ترکیب:

بھیگے ہوئے چنوں کا پانی پھینک دیں۔ اب اس میں دال ملا دیں اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر چڑھا دیں۔ چنے ذرا گل جائیں تو سوڈا ڈال دیں۔ مسور کی دال زیادہ دیر تک پکنے کی وجہ سے چنوں میں گریوی اچھی بن جاتی ہے۔ جب چنے اور دال اچھی طرح مکس ہوجائیں تو تھوڑا زیرہ، سونٹھ اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ جب پیش کرنا ہو تو ہرا مسالا، چاٹ مسالا، آلو، ٹماٹر، پیاز، لیموں اور کھٹی میٹھی چٹنی الگ الگ رکھ کر پیش کریں۔ چاٹ میں کبھی بھی ایک ساتھ مسالے نہ ملائیں ورنہ دوسرے دن چاٹ استعمال کے قابل نہیں رہتی، کیوں کہ ٹماٹر اور پیاز پانی چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ چاٹ آٹھ افراد کے لیے کافی ہوگی۔ تھوڑے افراد کے لیے بنانی ہو تو اسی مناسبت سے اجزا کی مقدار کم کی جاسکتی ہے۔

ناریل اور کیلے کا رائتہ

کیلے پکے ہوئے: تین عدد

دہی (پھینٹا ہوا: دو کپ

نمک: حسب ذائقہ

چینی: دو چائے کے چمچے

سیاہ مرچ: ڈیڑھ چائے کا چمچ (تازہ پسی ہوئی)

ٹھنڈا دودھ: ایک چوتھائی کپ

تازہ ناریل: دو کھانے کے چمچے (سلائس کاٹ لیں)

ترکیب:

دہی، دودھ، چینی، نمک، سیاہ مرچ اور ناریل کے سلائسوں کو آپس میں مکس کرلیں۔ کیلے کا چھلکا اتار کر اس کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ اسی دہی میں ملا کر ٹھنڈا سرو کریں۔

اصفہانی چکن

(یہ ڈش ایرانی ہے اور خاص تقریبات میں استعمال ہوتی ہیں):

ضروری اشیاء:

مرغی: ایک عدد (تقریباً ڈیڑھ کلو)

پیاز : (درمیانہ سائز) دو عدد (باریک کاٹ لیں)

وہی: ایک پاؤ

لہسن (پسا ہوا): ایک چائے کا چمچہ

ادرک : (لمبا کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچے

ٹماٹر : (باریک کٹا ہوا) تین عدد درمیانے

ہری مرچ: (باریک کٹی ہوئی) دس سے بارہ عدد

ہرا دھنیا: (پتے باریک کٹے ہوئے) ایک گڈی

سویا: (باریک کٹا ہوا) ایک گڈی

نمک: حسب ذائقہ

تیل: ڈیڑھ کپ

ترکیب:

پیاز باریک کاٹ کر تیل میں ہلکا گلابی تل لیں۔ جب پیاز تل لیں تو اسی دیگچی میں مرغی اور لہسن ڈال کر پانچ منٹ بھونیں۔

دہی میں ٹماٹر، ادرک، ہرا دھنیا، ہری مرچ، سویا، نمک اچھی طرح ملا دیں اور اسے مرغی والی دیگچی میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر تیس سے چالیس منٹ تک رکھیں۔ مصالحہ بھوننے کے لیے دو تین دفعہ چمچہ چلا کر دیکھیں۔ جب چکن گل جائے اور تیل مصالحے سے الگ ہوجائے تو اصفہانی چکن تیار ہے۔ اس کو سرخ اور ہرا مصالحہ خوشنما بناتے ہیں۔ اب اصفہانی چکن کو تل والے نان یا قلچوں کے ساتھ کھانے کے لیے پیش کریں۔ ساتھ میں سلاد اوررائتہ ضرور رکھیں۔

بھاپ سے تیار چاول

ضروری اشیا:

چاول: ڈیڑھ کلو (چاولوں کودو چائے کے چمچے نمک کے ساتھ ابال لیں)

چکن: دو تکہ (ٹکڑے)

پیاز: ۱۵۰ گرام

چکن یخنی: دو کپ

کارن آئل: تین چوتھائی

نمک: حسب ضرورت

چینی: چار چائے کے چمچے

ٹماٹر کیچپ: آدھا کپ

کارن فلور: ایک چوتھائی کپ

پانی: آدھا کپ

ٹماٹر: (درمیانے سائز کے) دو عدد

ترکیب:

چاولوں کو ابال کر پانی نتھار لیں۔ پلیٹ میں نکال لیں۔ تین چوتھائی کپ تیل گرم کریں۔ چکن اور پیاز فرائی کریں، نمک، چینی، یخنی، ٹماٹر اور کیچپ شامل کردیں اور ایک دو ابال آنے تک پکائیں۔ آخر میں پانی میں حل شدہ کارن فلور پیسٹ ملا دیں اور بقیہ کیچپ ٹماٹر کیچپ شامل کردیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146