رقاصہ ’’ہالہ الصافی‘‘

شاہد اعظمی

مشہور فن کارہ، رقاصہ ’’ہالہ الصافی‘‘ بیان کرتی ہیں کہ کس طرح وہ اس فن سے الگ ہوئیں، اس سے توبہ کی اور گھریلو زندگی میں لوٹ کر نفسیاتی راحت و سکون حاصل کیا۔ اسے انھوں نے ایک صحافتی ملاقات کے دوران نہایت مؤثر اسلوب میں بیان کیا ہے:
ایک دن میں قاہرہ کے ایک مشہور ہوٹل میں رقص کررہی تھی، اچانک رقص کرتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ میں ایک لاش اور ایک بت ہوں جو بے مقصد حرکت کررہی ہو۔ اور پہلی مرتبہ مجھے شرم محسوس ہوئی جبکہ میں نیم عریاں لوگوں کے سامنے اور جاموں کے درمیان رقص کررہی تھی۔
میں نے اپنی جگہ چھوڑ دی اور ہسٹریائی انداز میں روتی ہوئی تیزی سے بھاگی، یہاں تک کہ میں اپنے کمرے میں پہنچ گئی اور فوراً اپنے کپڑے پہن لیے۔ اس وقت میرے اوپر ایک ایسا احساس طاری ہوگیا تھا جس کو میں نے اپنی پوری زندگی میں رقص کے دوران کبھی محسوس نہیں کیا تھا، جبکہ میں اپنی ۱۵؍سال کی عمر سے رقص کررہی تھی۔ پس میں نے تیزی سے وضو کیا اور نماز پڑھی اور اس وقت میںنے پہلی مرتبہ سعادت و سکون کاجذبہ محسوس کیا۔ اس دن سے میں نے حجاب پہننا شروع کردیا۔ گرچہ اس پر لوگوں نے میرا بہت مذاق اڑایا۔میں نے فریضہ حج ادا کیا، اور وہاں میں روتی رہی، شاید کہ اللہ تعالیٰ میرے تاریک دور کی مغفرت کردے۔
وہ اپنے قصے کو یہ کہتے ہوئے ختم کرتی ہیں: ’’ہالہ الصافی‘‘ مرگئی اور اسی کے ساتھ اس کا ماضی بھی دفن ہوگیا اور رہی میں، تو میرا نام راتوں کو جاگنے والی، عبادت کرنے والی، شریف ماں اور گھر کی محافظ ہے۔ اور اس وقت میں اپنے بیٹے اور شوہر کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہوں۔ اور میرے ان ایام پر میرے ندامت کے آنسو ہمیشہ میرے ساتھ رہتے ہیں جو میری عمر میں سے میرے خالق سے دور رہ کر ضائع ہوگئے۔ جس خالق نے مجھے سب کچھ عطا کیا ہے۔ اس وقت میں دوبارہ پیدا ہوئی ہوں۔ میں نے ایک مدت بعد راحت و سکون کا احساس کیا ہے، جبکہ اس سے پہلے قلق اور غم میرے ساتھی تھے۔ گرچہ مال و دولت اور تفریح و آسائش کی کوئی کمی نہیں تھی۔
وہ مزید کہتی ہیں: میں نے ماضی کا ہر سال شیطان کی دوست بن کر گزارا۔ میں سوائے تفریح اور رقص و سرود کے کچھ نہیں جانتی تھی۔ میں نے ایک ناپسندیدہ اور گھٹیا زندگی گزاری اس وقت میں محسوس کرتی ہوں کہ میری پیدائش دوبارہ ہوئی ہے۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں ایک انتہائی قابلِ اطمینان ہاتھ میں ہوں جو مجھ پر شفقت کرتا ہے اور مجھے برکت عطا کرتا ہے۔ وہ ہاتھ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ہاتھ ہے۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146