صحت مند زندگی کے لئے گھریلو نسخے

....

٭ اگرقبض سے پریشان ہیں تو دونوں وقت کھانے کے بعد ایک پکا ہوا امرود خوب چباچباکر کھائیں۔ تھوڑے دن میں قبض کو فائدہ ہوگا۔
٭ رات کو سونے سے قبل ایک کپ نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑکر پی لیںتو قبض کی تکلیف سے چھٹکارا مل جائے گا۔
٭ امرود کو ئلوں یا اپلوں کی آگ پر بھون لیں اور رات کو سونے سے قبل گرم گرم کھالیں۔ کھانسی میں آرام ملے گا۔
٭ اگر سینے میں بلغم جماہوا ہے اور گلے میں سوجن ہے تو سوہانجہ کی پھلی ابال کر یا اس کا شوربہ بناکر صبح اور رات کو پئیں آرام ملے گا۔
٭ دمہ اور پھیپھڑوں کی تکلیف میں سوہانچہ کی پھلی کو پانی میں ابال کر اس کا بھپارہ لینے سے آرام ملتاہے۔
٭ اگرجسمانی کمزور ی ہے یا خون کی کمی ہے تو روزانہ شام کو مٹھی بھر مونگ پھلی کے دانے پچاس گرام گڑ کے ساتھ کھانے سے کمزوری دور ہوگی۔
٭ اگر روزانہ ایک کپ گاجر اور چقندر کا رس ملاکر پئیں تو خون کی کمی دور ہوگی اور چہرے پر لالی آئے گی۔
٭ درد گردہ اور کمر درد سے پریشان ہیں تو لوبیہ کا استعمال کریں۔ لوبیہ میں ادرک ضرور شامل کرلیں کیونکہ یہ دیر سے ہضم ہوتاہے۔
٭ دماغ کی کمزوری کے لیے روزانہ چار اخروٹ کامغز چباچباکر کھانے سے قوت آتی ہے۔
٭ اگر گردے کمزور ہیں یا پتھری بنتی ہے تو روزانہ دو پکے ہوئے کیلے خوب چباچباکر کھانے سے گردوں کو تقویت ملتی ہے۔
٭ اگر خون کی کمی کا شکار ہیں تو روزانہ کیلے کھائیں دن میں دن تین چار با رکیلاکھانے سے خون کے سرخ ذرّات میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭ اگرلیکوریا سے پریشان ہیں تو املی کے بیج بھون کر ان کاچھلکا اتارلیں اور سفوف بنالیں۔ روزانہ ایک چمچ سفوف میں اتنا ہی شہد ملاکر گائے کے دودھ سے ناشتہ میں کھائیں تو فائدہ ہوگا۔
٭ اس سفوف کو پانی کے ساتھ کھانے سے دست بندہوجاتے ہیں۔
٭ السر کی تکلیف میں آدھا کپ پیٹھے کا رس نکال کر پینے سے آرام ملتا ہے۔ اگر شوگر نہیں ہے تو پیٹھے کی مٹھائی کھانا کھانے کے بعد کھاسکتے ہیں۔
٭ روزانہ دو مٹھی بھنے ہوئے چنے کھائیںاور کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔ یہ وزن کم کرنے میں معاون ہوںگے بشرطیکہ کھانا بھی کم مقدار میں کھائیں۔
٭ ناشتہ میںایک بڑاسرخ ٹماٹر کھانے سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے لیکن پتھری کے مریض اس سے پرہیز کریں۔
٭ میتھی پرانی پیچش اور گیس کی تکلیف میں مفید ہے۔ موسم سرما میں اس کی سبزی ضرورکھائیں۔
٭ اگر جوڑوں پر ورم ہوتو میتھی کے پتے ابال کر انہیں نچوڑلیں اور گرم گرم سوجن کے مقام پر باندھ لیں۔ سوجن کم ہوگی اور آرام ملے گا۔
٭ جن لوگوں کو اعصابی کمزوری ہے وہ روزانہ میتھی کا استعمال کریں۔
٭ روزانہ کھانے میں گاجر، چقندر اور شلغم کا سلاد کھانے سے جسمانی کمزوری، نظر کی کمزوری اور جلدی امراض میں فائدہ ہوتا ہے۔
٭ اگرنظر کمزور ہے تو روزانہ سوگرام گاجر کا جوس پئیں۔
٭ کھانے کے بعد آملہ کی چٹنی استعمال کریں۔ اس سے نظام ہاضمہ تو درست ہوگا ہی ہڈیاں بھی مضبوط ہوںگی۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146