غزل

ابوللیث جاویدؔ ایچ-۱۷، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی-۲۵

مختصر سی یہ زندگانی ہے
تیری میری یہی کہانی ہے
جو لگاتا ہے آگ دریا میں
وہ تری آنکھ کا ہی پانی ہے
تیری صورت کو روز پڑھتا ہوں
یہ صحیفہ تو آسمانی ہے
دھوپ ہی دھوپ ہے مرے سر پر
دوستوں کی یہ مہربانی ہے
ہے ندی کا پہاڑ سے رشتہ
اس لیے موج میں روانی ہے
اور قصے سنائیے جاویدؔ
عشق کی داستان پرانی ہے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں