مٹن دو پیازہ
4 سے 6 افراد کے لئے
اجزاء اور مقدار : مٹن ایک کلو،ایک پورا پیاز (چھلا ہوا) 10سے 12عدد پیاز،تیل 1کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ،کٹا ہوا پیاز (مصالحے کے لئے)1کپ، ٹماٹر (چھلے بیج نکلے اورکٹے ہوئے) 1کپ، نمک حسب ذائقہ، سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ، ہلدی پاؤڈر1چائے کاچمچ، زیرہ (کُٹا ہوا) 1 چائے کا چمچ، لونگ 8سے10عدد، موٹی الائچی 2عدد۔
سجاوٹ کے لئے : ہرا دھنیا (کٹاہوا) 2کھانے کے چمچ، ہری مرچیں (قتلے) 2چائے کے چمچ، ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) 1 کھانے کا چمچ-
طریقہ کار: مٹن کو درمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کرکے 10 سے 12 منٹ مصالحہ تیارہوکر گھی چھوڑنے تک پکائیں۔ مٹن ڈال کر ہلکا براؤن ہونے تک بھونیں، 3کپ پانی شامل کرکے 35 سے 40منٹ 90فیصد گلنے تک پکائیں۔ ثابت پیاز اور مٹن ڈال کر پکائیں حتیٰ کہ مٹن اور پیاز مکمل گل جائیں۔ 5 سے 6 منٹ گھی چھوڑنے تک بھونیں۔ ہرے دھنیے، ہری مرچیں اور ادرک کے ساتھ سجائیں۔ روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔ پیاز کو کھلنے سے بچانے کے لئے اس کا نچلا حصہ نہ کاٹیں۔
بینگن گوشت دودھ میں
4 سے 5 افراد کے لئے
اجزاء اور مقدار: مٹن ½کلو،بینگن ½کلو، تیل ½ کپ، پیاز (کٹے ہوئے) ½کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ، ٹماٹر (چھلے اور کٹے ہوئے) 1کپ، نمک حسب ذائقہ، سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ، ہلدی پاؤڈر 1چائے کاچمچ، زیرہ کُٹا ہوا1چائے کا چمچ، لونگ 4سے 6عدد، موٹی الائچی 2عدد، خشک دھنیا پاؤڈر1چائے کاچمچ۔سجاوٹ کے لئے ہری مرچیں (قتلے)، 1 کھانے کا چمچ۔
طریقہ کار: مٹن کو درمیانے سائز کی بوٹیوں میں کاٹ کر الگ رکھ لیں۔ برتن میں تیل گرم کریں پیاز کو ہلکا براؤن کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے مزیدایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے ڈال کر مصالحہ تیار ہونے اور گھی چھوڑنے تک 10سے12 منٹ پکائیں۔ اب اس میں مٹن شامل کرکے بھونیں اور ہلکابراؤن کریں۔ دودھ شامل کرکے ہلکی آنچ پر 25 سے 30 منٹ 80% فیصد مٹن پکنے تک پکائیں۔ اب بینگن شامل کرکے مزید 10سے 12منٹ تک پکائیں حتیٰ کہ بینگن اور گوشت مکمل پک جائیں۔ اب 5سے6 منٹ تک پکا کر اتار لیں۔ ہری مرچوں سے سجائیں روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ دودھ کا پاؤڈر استعمال نہ کریں۔
ویڈیو دیکھیں!
مزید پکوان!