کلام خیر الانام

ماخوذ

عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ مَنْ اَرَادَ اَنْ یَلْقیٰ اللّٰہَ طَاہِراً مُطَہَّرًا فَلِیَتَزَوَّجِ الْحَرَائِرَ۔ (ابن ماجہ)

’’حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص اس بات کا خواہش مند ہو کہ وہ پاکی کی حالت میں اور پاکیزگی کے ساتھ اللہ سے ملاقات کرے تو اسے چاہیے کہ آزاد عورتوں سے نکاح کرے۔‘‘

تشریح: نکاح کا مقصد اسلامی معاشرہ میں صرف نفس کی خواہشات کو پورا کرنا نہیں ہے، بلکہ اس کے ذریعہ ایک پاکیزہ گھر اور خاندان کی بنیاد ڈالنا ہے جو کہ معاشرہ کی ایک اہم اکائی ہے۔ یہ سب چھوٹے چھوٹے خاندان جو کہ شوہر اور بیوی کے ملنے سے بنتے ہیں ان کا اصل مقصد ایک صالح معاشرہ کی تعمیر و تشکیل ہے۔ اور نکاح صرف چند روز کی تفریح کا ذریعہ نہ ہوکر عمر بھر کا ایک معاہدہ ہے جو اللہ کے نام کے ساتھ کیا جاتا ہے، اور پھر اس طویل المدتی لائحہ عمل میں متعدد ضروری باتیں ہیں جو سامنے آتی ہیں۔ جو دشواریاں اور مشکلات ہیں ان سب کو سامنے رکھ کر مالکِ کائنات نے اپنے نبیِ آخر الزماں کے ذریعہ چند اشارات بھی دیے ہیں جن کے ذریعہ اس لمبے عرصہ کے پروگرام کو بحسن و خوبی نباہا جاسکے۔ اس ذیل میں جہاں شوہر اور بیوی پر ایک دوسرے کے بہت سے حقوق عائد کیے گئے ہیں، وہیں دونوں پر الگ الگ ذمہ داریاں بھی مقرر کی گئی ہیں۔ اس رشتہ کا تقدس اور دوام ان حقوق وفرائض کو سمجھنے اور ادا کرنے ہی میں پوشیدہ ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146