گھریلو نسخے

ماخوذ

خشک کھانسی کا گھریلو علاج

بعض اوقات کھانسی اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ رات کو سونا بھی دوبھر ہوجاتا ہے اور اس کی تکلیف ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔ کھانسی کے علاج کے لیے کچھ گھریلو نسخے پیش کیے جاتے ہیں:

٭ کالی مرچ کے باریک پاؤڈر میں شہد ملا کر استعمال کرنے سے بلغم کا اخراج تو ہوتا ہی ہے اور کھانسی کو بھی آرام ملتا ہے۔ تیز پات اور چھوٹی پیپل کا پاؤڈر بنا کر اسے شہد کے ساتھ چاٹنے سے بھی آرام ملتا ہے۔

٭ سردیوں میں کھانسی زکام ہونے پر دو سو گرام دودھ میں ایک چمچہ ہلدی ڈال کر پینے سے کھانسی اور زکام کو فائدہ ہوتا ہے۔

٭ اگر ٹریفک کے دھوئیں یا دفتر کے ماحول میں کھانسی ہوتی ہو تو انار کا چھلکا منہ میں رکھ کر چوسنے سے آرام ملتا ہے۔

٭ خشک کھانسی میں بلغم نہ نکلنے کے سبب کافی تکلیف ہوتی ہے تو پکا ہوا امرود کھانے سے آرام ملے گا۔

٭ کالی مرچ اور ملہٹی برابر مقدار میں منہ میں رکھ کر چوسیں بلغم کے اخراج کے ساتھ ساتھ کھانسی بھی کم ہوگی۔

٭ کافور کو سرسوں کے تیل میں ہلکا سا گرم کرکے چھوٹے بچوں کے سینے پر ملیں کھانسی کا زور کم ہوگا۔

٭ ادرک کے رس میں شہد ملا کر چاٹنے سے بھی گلے کی خراش اور کھانسی ختم ہوجاتی ہے۔

شوگر کا گھریلو علاج

آج دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگ شوگریا ذیابیطیس کے شکار ہیں۔ اس مرض کے بارے میں عام طور پر خیال ہے کہ ایک مرتبہ شروع ہونے کے بعد یہ ختم نہیں ہوتا لیکن ہندوستانی طریقہ علاج اور یونانی میں جڑی بوٹیوں کے ذریعہ اس کا علاج ممکن ہے۔ اس مرض میں تلسی کی پتیوں کا استعمال بہت مفید ہے اگر روزانہ نہار منہ تلسی کی آٹھ دس پتیاں چبا کر نگل لی جائیں تو یہ فائدہ مند ہیں۔ اس کے علاوہ میتھی دانہ اور پیاز بھی شوگر کو قابو میں رکھنے کے لیے مفید ہیں۔ آٹھ ہفتے تک میتھی دانہ استعمال کرنے سے خون میں شوگر کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ خون میں کولسٹرول، ٹرگنالائیسر اور زیادہ گھنے لیوپرٹین کو بھی کم کردیتی ہے۔ ڈاکٹروں نے روزانہ دوپہر اور رات کے کھانے سے قبل آٹھ دس گھنٹے پانی میں بھیگے ہوئے میتھی دانے کو استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان کے مطابق میتھی دانے میں ۶ فیصد تیل اور ۵۰ فیصد ریشہ ہوتا ہے۔ اس کا استعمال ممبئی کے نائر اسپتال میں شوگر کے مریضوں پر کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ سوکھے ہوئے پیاز کا سفوف استعمال کرنے سے خون میں شکر کی مقدار ۸۰ فیصد کم ہوجاتی ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شوگر کے مریضوں کا سات روز تک پیاز سفوف دے کر یہ نتیجہ برآمد کیاہے۔

جامن کا سفوف بھی جسم کے لیے ضروری انسولین پیدا کرنے میں مفید ہے۔ نہار منہ اور رات کو جامن کا ۵ گرام سفوف لینے سے بھی اس مرض میں کمی آتی ہے۔

یادداشت بڑھانے کے طریقے

٭ سونف کا سفوف شہد میں ملا کر صبح کے وقت کھانے سے یادداشت قوی ہوتی ہے۔

٭ میتھی کا سفوف بنا کر گائے کے دودھ کی چھاچھ میں ملا کر کچھ دنوں تک لینے سے دماغ کی کمزوری دور ہوتی ہے اور یادداشت بڑھتی ہے۔

٭ چار کھجور روزانہ دودھ میں ڈال کر کھانے سے یادداشت تیز ہوتی ہے۔

٭ ناشتے میں گائے کا دودھ مصری ملا کر پینے سے بھی یادداشت مضبوط ہوتی ہے۔

٭ گرمی کے دنوں میں روزانہ پیٹھے کی مٹھائی کھانے سے بھی یادداشت تیز ہوتی ہے۔

٭ سویابین بھی کمزور یادداشت کے لیے مفید ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146